BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 April, 2007, 22:00 GMT 03:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: نیٹو کے 6 فوجی ہلاک
افغانستان میں نیٹو کی افواج
جنوب مشرقی افغانستان میں نیٹو کی افواج کوطالبان کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
جنوبی افغانستان میں نیٹو کی قیادت میں کام کرنے والی افواج کے چھ اراکان ہلاک ہو گئے ۔

افغانستان میں سلامتی کے لیے نیٹو کی امدادی فوج کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ چھ فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی گاڑی ایک دھماکہ خیز چیز سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کا تعلق کس ملک سے ہے اس بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

افغانستان میں کئی مہینوں کے بعد نیٹو افواج کو ایسا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔

فورس کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے اور یہ کہ تمام اشارے طالبان کی جانب جاتے ہیں کیونکہ ایسے حربے طالبان ہی اپناتے ہیں۔

جنوبی افغانستان میں تعینات نیٹو کی فوج میں زیادہ تر برطانوی اور کینیڈین فوجی ہیں اور جنوب مشرقی افغانستان میں نیٹو کی افواج کوطالبان کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

2001 میں طالبان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد سے گزشتہ برس افغانستان میں شدید لڑائی دیکھنے میں آئی خیال ہے کہ اس سال تقریباً چار ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔جن میں خاصی تعداد شہریوں کی تھی۔

طالبان کے خلاف نیٹو افواج کی تازہ کارروائیوں کا مرکز ہلمند ہے اور افسران کے مطابق اس آپریشن میں اب تک سو شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد