افغانستان: دس پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ایک تربیت گاہ پر ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں دس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ ملک کے شمال مشرقی حصے کندز میں پولیس کے ایک تربیتی میدان میں ہونے والے اس حملے میں دس اہلکار زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہونے والے اس تازہ حملہ میں خودکش حملہ آور دوڑتا ہوا پولیس کے تربیتی میدان میں داخل ہوا اور خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان زمارائی بشارے کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بتایا ہے کہ پولیس سٹیشن کی عمارت کے باہر ایک خودکش بم دھماکہ ہوا ہے۔ حملہ اسی وقت ہوا جب اہلکار مشق میں مصروف تھے۔ دریں اثناء دو روز قبل مشرقی افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 2005 کے بعد سے ملک میں طالبان اور دوسرے مزاحمت کاروں کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان کے جنوب میں خودکش حملے معمول کی بات ہیں جبکہ اس کے برعکس شمالی حصے میں حملے اتنے عام نہیں ہیں۔ کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ان (طالبان) کے حملوں کو روکنا یا ان سے بچنا بہت مشکل کام ہے۔ نیٹو اور افغان فورسز کے مطابق گزشتہ ماہ ملک کے جنوبی حصے میں طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ ملک میں پیر کو ہونے والے حملے میں گزشتہ تین دن کے حملوں کے مقابلے میں زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے ملک کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں غیر ملکی افواج کی جانب سے طالبان کا زور توڑنے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کا جواب ہیں۔ | اسی بارے میں افغانستان: نیٹو کے ہاتھوں ستر ہلاک29 October, 2006 | آس پاس افغانستان: برطانیہ مزیدفوج بھیجے گا23 February, 2007 | آس پاس افغانستان: ضلعی پولیس سربراہ اغواء01 January, 2007 | آس پاس افغانستان، افیون کی پیداوار میں اضافہ02 March, 2007 | آس پاس افغانستان میں ’آٹھ شہری‘ ہلاک04 March, 2007 | آس پاس افغانستان: سات پولیس اہلکار ہلاک01 April, 2007 | آس پاس افغانستان: نیٹو کے 6 فوجی ہلاک08 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||