BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 July, 2007, 06:00 GMT 11:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزنی:دوسرے مغوی کی لاش برآمد
(فائل فوٹو)
کوریائی مغوی کو پیر کی شام ہلاک کیا گیا(فائل فوٹو)
افغان پولیس کے حکام کا کہا ہے کہ طالبان نے وسطی افغانستان میں دوسرے جنوبی کوریائی مغوی کو ہلاک کر دیا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے ہلاک کیے جانے والے شخص کی شناخت انتیس سالہ شم سن منگ کے طور پر کی ہے۔

افغان حکام کے مطابق مغوی شم سن منگ کی گولیوں سے چھلنی لاش غزنی صوبے کے اریزو کیلی نامی گاؤں میں سڑک کے کنارے پڑی ملی۔

اس سے قبل گزشتہ بدھ کو طالبان نے انیس جولائی کو اغوا کیے جانے والے کوریائی امدادی کارکنوں کےگروپ کے سربراہ بیالیس سالہ بی ہیونگ کیو کو ہلاک کر دیا تھا۔طالبان نے جن تئیس امدادی کارکنوں کو انیس جولائی کو اغواء کیا تھا ان میں زیادہ تر خواتین ہیں۔

خود کو طالبان کا ترجمان قرار دینے والے ایک شخص نے کہا ہے کہ طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے ان کی شرائط نہ ماننے پر کوریائی مغوی کو پیر کی شام ہلاک کیا۔

جنوبی کوریائی وزارتِ خارجہ کی جانب سے دوسرے مغوی کی ہلاکت کو بہیمانہ قتل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان چیون ہن سن کے مطابق’ جنوبی کوریائی حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے اپنے شہریوں کو ہلاک ہوتے نہیں دیکھ سکتی‘۔

افعانستان میں بی بی سی کے نمائندے الیسٹر لیتھ ہیڈ کے مطابق دوسرے مغوی کے قتل کے بعد افغان صدر حامد کرزئی پر اس حوالے سے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے کہ وہ بقیہ اکیس مغویوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کریں۔

دریں اثناء عرب ٹی وی چینل الجزیرہ پر مغویوں کی ایک ویڈیو بھی نشر کی گئی۔ اس ویڈیو میں سات خواتین مغویوں کو حجاب پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جن کے پیچھے مبینہ طالبان شدت پسند کھڑے ہیں۔ اس مختصر ویڈیو میں مغویوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچاتے نہیں دکھایا گیا تاہم وہ خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں۔

بارہ دن قبل اغواء کیے جانے والے یہ افراد ایک بس میں کابل سے قندھار کے سفر کے دوران غزنی کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ انہیں اغواء کر لیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد