| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پانچ افغان فوجی ہلاک
افغانستان کے سرحدی شہر سپن بولدک میں پاک افغان سرحد کے قریب نامعلوم افراد نے ایک افغان چوکی پر حملہ کیا ہے جس میں کم سے کم پانچ افغان فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے گئے ہیں۔ جبکہ بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہے ۔ یہ حملہ نصف شب کے وقت کیا گیا ہے جس میں نا معلوم افراد نے راکٹ لانچر اور دیگر آتشیں اسلحہ استعمال کیا۔ سپین بو لدک سے آمدہ اطلاعات کے مطابق افغان فوجیوں کی ایک گاڑی جب پاک افغان سرحد کے قریب سلطان زئی چیک پوسٹ کے پاس پہنچی تو قریب ہی چھپے ہوئے افراد نے گاڑی اور چوکی پر حملہ کردیا۔ حملہ اتنا اچانک ہوا کے افغان فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور کافی دیر تک فائرنگ کرتے رہے اور بعد میں مو قع سے فرار ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ کارروائی مشتبہ طالبان کی ہو سکتی ہے جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ایک افغان اہلکار نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں لیکن کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے سرحد کو مٹی کی دیوار اور خار دار تاروں کے ذریعے بند کیا گیا ہے۔ سرحد پر بارہ چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ سپین بولدک سے آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ دوستی گیٹ سے مشرق کی جانب آخری چوکی سے کچھ فاصلے پر ہوا ہے۔ حملے کے بعد اعلی حکام نے سرحد پر تعینات پاکستانی اہلکاروں کو مذید چوکس کر دیا ہے اس کے علاوہ سرحد پر گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||