BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 December, 2003, 04:17 GMT 09:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ کی افغان پالیسی میں تبدیلی
امریکی فوجی
امریکی فوجی طالبان کے خلاف بڑا فوجی آپریشن کر رہے ہیں

افغانستان میں نئے امریکی کمانڈر نے طالبان کی مبینہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لئے اپنی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے تحت ان تمام علاقوں میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیے جائیں گے جہاں وقتاً فوقتاً طالبان کی جانب سے مبینہ حملے کئے جاتے ہیں۔

جنرک ڈیوڈ بارنو نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوب مشرق میں امریکی فوجی اڈے قائم کئے جائیں گے۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں بڑھتی ہوئی تشدد آمیز کارروائیوں کے باعث امدادی اداروں نے اپنے دفاتر بند کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے اگلے برس منعقد کئے جانے والے انتخابات کی راہ بھی استوار ہوگی۔

امریکی کمانڈر کا بیان ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب افغانستان کی اسمبلی ملک کے مجوزہ آئین کے اہم معاملات پر متفق ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لویا جرگا میں شریک مندوبین، جو آئین کے مسودے پر بحث کررہے تھے، افغانستان میں صدارتی نظام کے نفاذ پر راضی ہوگئے ہیں۔ صدر کرزئی صدارتی نظام کے سب سے بڑے حامی ہیں۔

جنرل بارنو نے کہا کہ اگلے سال مارچ تک شہری و فوجی اشتراک سے کم از کم بارہ یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ یہ تعمیر نو کے لئے کام کرنے والی ایسی عبوری ٹیموں پر مشتمل ہوں گے جو زابل اور اورگزان جیسے کشیدہ حالات والے علاقوں میں تعینات کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کے بعد شدت پسندوں کی جانب سے شدید رد عمل متوقع ہے تاہم وہ اپنے منصوبے پر قائم رہیں گے۔

سنیچر کو افغانستان میں امریکی نمائندے زلمے خلیلزاد نے کہا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ لویا جرگہ میں ایک ہفتے کے بحث و مباحثے کے بعد صدر کرزئی ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لئے تیزی سے لوگوں کی حمایت حاصل کررہے ہیں۔

افغانستان میں طرز حکومت کے انتخاب کا معاملہ لویا جرگہ کے پانچ سو شرکاء کے درمیان اختلاف کا باعث رہا ہے۔

صدر کرزئی نے کہا تھا کہ وہ انتخابات میں صرف اسی صورت میں حصہ لیں گے کہ اگر اسمبلی صدارتی طرز حکومت کی حمایت کردے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد