BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 December, 2003, 00:00 GMT 05:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں
طالبان بم بناتے ہوئے
ویڈیو میں ترک انجینئر کا اغوا بھی فلم بند کیا گیا ہے

اسلام آباد میں بی بی سی کے دفتر میں بھیجی گئی ایک ویڈیو ٹیپ میں پہلی مرتبہ یہ دکھایا گیا ہے کہ طالبان جنگجو دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں اور جنوبی افغانستان میں کھلے عام پھر رہے ہیں۔

ویڈیو میں طالبان کو گھریلو ساخت کے بم بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ترک انجینئر کے طالبان کے ہاتھوں اغوا کے دوران اور بعد میں بنائی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں انجینئر کو طالبان کے ہاتھوں اغوا ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

اتحادی فوج نے ابھی کچھ دن پہلے ہی طالبان اور القاعدہ کے خلاف سب سے بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ اس کو آپریشن ایولانشےکہا جا رہا ہے۔

سادہ مگر خطرناک
گھریلو ساخت کے بم کی تیاری

ڈیڑھ گھنٹے کی فلم میں طالبان کی ایک سادہ سی ’بم فیکٹری‘ کو دکھایا گیا جو مٹی کی چھت پر مشتمل تھی۔

فیکٹری کے اندر کئی آدمیوں عام سی گھڑیوں سے ٹائم بم بنا رہے تھے اور ان گھڑیوں کو اڑھائی فٹ لمبے شیلوں سے جوڑ رہے تھے۔

اس کے بعد رات کا منظر دکھایا گیا جس میں جنگجو اپنے کندھوں پر میزائل اٹھا کر کسی نامعلوم مقام کی طرف جا رہے تھے۔

انہوں نے ایک جگہ پر ان کو رکھا، ان کا رخ اپنے ٹارگٹ کی طرف کیا اور اس کے بعد ان کو پتوں اور ٹہنیوں سے ڈھانپ دیا۔

طالبان کی تلاش
اتحادی فوج نے سب سے بڑا آپریشن شروع کیا ہے

ویڈیو میں ٹیپ ترک انجینئر کے اغوا کا منظر اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ویڈیو طالبان کی طرف سے ہی بھیجا گیا ہے۔

انجینئر کو بارہ دن بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

طالبان انتظامیہ کا خاتمہ دو سال قبل امریکہ کی سالاری میں اتحادی فوجوں کے افغانستان پر حملے کے بعد ہوا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے اب تک نہ تو طالبان کے رہنما ملا عمر اتحادیوں کے ہاتھ آئے ہیں اور نہ ہی القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد