BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 October, 2004, 09:59 GMT 14:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: دو مشتبہ طالبان ہلاک

News image
جنوبی افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک کے قریب افغان اور امریکی فوجیوں کی مشترکہ کارروائی میں دو مشتبہ طالبان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بیس کوگرفتار کیا گیا ہے جن میں چودہ زخمی بتائے گئے ہیں۔

سپین بولدک میں سرحدی امور کے انچارج عبدالرازق نے بی بی سی کو ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ افغان فوجیوں نے مشتبہ طالبان کے ایک گروہ کو سپینکئ کے مقام پر گھیرے میں لیا تھا۔

سپینکئ سپین بولدک سے بیس کلومیٹر دور مغرب میں واقع ہے۔ عبدالرازق نے بتایا ہے کہ افغان فوجیوں نے مشتبہ طالبان کو گھیرے میں لینے کے بعد امریکی فوجیوں کو طلب کیا ہے جنہوں نے اس علاقے میں بمباری کی ہے۔

اس بمباری کے بعد علاقے سے دو لاشیں ملی ہیں جبکہ بیس مشتبہ طالبان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں چودہ زخمی ہیں۔ ان گرفتار مشتبہ طالبان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ یہ کارروائی رات گئے تک جاری رہی۔

ادھر طالبان ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسی علاقے میں امریکی فوجیوں کے ایک قافلے پر حملہ کیا ہے اور امریکی فوجیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

عبدالرازق نے اس حملے کی تصدیق نہیں کی اور بتایا کہ امریکی یا افغان فوجیوں کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے پاک افغان سرحد پر ان دنوں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب بڑی تعداد میں فوجی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نیم فوجی دستوں کی چوکیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دیگر اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سرحدی فوجیوں نے امریکی فوجیوں کے ساتھ گشت میں اضافہ کر دیا ہے تاکہ مشتبہ افراد کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کر سکیں۔

افغانستان میں صدارتی انتخابات نو اکتوبر کو ہوں گے جبکہ ان دنوں ووٹرز کے اندراج کا مرحلہ جاری ہے۔ ادھر افغانستان کے علاوہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے کیمپوں میں مشتبہ طالبان کی جانب سے دھمکی آمیز پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں جن میں لکھا ہے کہ ووٹ کے لیے کارڈ بنانا اور ووٹ دینا غیر شرعی ہیں اور ان میں کسی بھی حوالے سے شرکت کرنے والے کو خطرناک نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ اگر یہاں نہیں تو وہ افغانستان میں ضرور بدلہ لیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد