بنوں میں خود کش حملہ، دس زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنوں میں ایک چوکی پر ہونے والے خودکش کار بم حملے میں چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بنوں پولیس کے سربراہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ ایک خود کش کار بم حملہ تھا جس میں چار سکیورٹی اہلکار اور چھ عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس آفیسر محمد عالم شنواری کے مطابق حملہ آور ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری پجیرو جیپ میں سوار تھا اور اس نے گاڑی کو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا۔ بنوں کے حساس علاقے میں واقع چیک پوسٹ کو خود کش کار بم حملے سے نقصان پہنچا ہے۔ پولیس چیف کے مطابق حملہ سی ایم ایچ ہسپتال کے سامنے سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا۔ پولیس نے خودکش حملہ آور کے اعضاء قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنوں میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور پولیس شہر میں گشت کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں موجودہ آپریشن میں باجوڑ اہم کیوں؟29 October, 2008 | پاکستان جرگہ: ’با اثر افراد کا رابطہ گروپ‘28 October, 2008 | پاکستان ڈرون حملوں پر سینیٹ کی مذمت27 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||