بنوں خود کش حملہ: دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں پولیس کی ایک گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں سات پولیس اہلکار اور تین عام شہری شامل ہیں۔دھماکے کے بعد گاڑی دریا میں گر گئی۔پولیس کی گاڑی قیدیوں کو لینے جا رہی تھی کہ اسے نشانہ بنایاگیا۔ بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو صبح نو بجے کے قریب پولیس کی ایک گاڑی کچھ قیدیوں کو عدالت سے لینے جا رہی تھی کہ کُرم پل پر گاڑی پر ایک خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بنوں پولیس کے ایک افسر طارق نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے کے بعد گاڑی دریا کرم میں جاگری جس سے گاڑی بھی مکمل طور تباہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بنوں اور ٹاؤن کے درمیان والے راستے کو بند کر دیا ہے کسی کو آنے جانے اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکہ کے بعد لاشوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس پہلے بھی بنوں میں کئی بار پولیس پر خوکش حملے ہوچکے ہیں جن میں پولیس کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگ بھی مارے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں میرانشاہ: فوجی کارروائی دس ہلاک07 August, 2007 | پاکستان جاسوسی کےالزام میں قتل12 August, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان: چار حملہ آور ہلاک13 August, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان حکومت کے لیے بڑا چیلنج14 August, 2007 | پاکستان باجوڑ بم دھماکہ، قبائلی سربراہ ہلاک16 August, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ دھماکہ، دو ہلاک16 August, 2007 | پاکستان ٹانک: فوجی قافلے پر خودکش حملہ17 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||