جاسوسی کےالزام میں قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک افغان باشندے کو امریکہ اورافغان نیشنل آرمی کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کردیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان کی پولیٹکل انتظامیہ نے کہا ہے کہ اتوار کو میرانشاہ کے قریب ایک برساتی نالے سے حبیب الرحمٰن نام کے ایک افغان باشندے کی لاش ملی ہے۔ حکام کے مطابق لاش کو ٹاؤن کمیٹی میرانشاہ لایا گیا ہے اور ان کے قریب رشتہ داروں نے لاش کی شناخت کرلی گئ۔ حکام کے مطابق لاش کے ساتھ پشتوں زبان میں تحریر ایک خط بھی ملا ہے۔خط کے مطابق حبیب الرحمٰن کا تعلق افغانستان کے جنوبی ضلع پکتیا کے علاقے زورمت سے ہے۔ خط کے مطابق وہ کافی عرصہ سے افغان نیشنل آرمی اور امریکہ کے لیے جاسوسی کا کام کرتےتھے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حبیب الرحمٰن ہفتے میں ایک دو بار سرحد کے اس پار جاتا ہے،جہاں وہ افغان نیشنل ارمی اور امریکی اہلکاروں سے ملتےتھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل آرمی اور امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔ مقامی لوگوں کے مطابق حبیب الرحمٰن کو تین دن پہلے افغان سرحد کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں گزشہ پانع سال کے دوران امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے یا پاکستان کی حمایت کرنے کے الزام میں دو سو سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ | اسی بارے میں جاسوسی کے الزام میں مزید ہلاکتیں11 October, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: ’مخبر‘ عالم کا قتل03 November, 2006 | پاکستان ’امریکہ کے لیے جاسوسی‘: دو قتل06 February, 2007 | پاکستان مبینہ ’امریکی جاسوس‘ کا سر قلم28 February, 2007 | پاکستان دو ہلاک: امریکی جاسوسی کا الزام18 May, 2007 | پاکستان میران شاہ میں دو افراد کے سر قلم30 August, 2006 | پاکستان امریکی جاسوسی کے الزام میں قتل12 July, 2007 | پاکستان باجوڑ:جاسوسی کے الزام میں قتل18 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||