BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 July, 2007, 22:23 GMT 03:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ:جاسوسی کے الزام میں قتل

باجوڑ فائل فوٹو
باجوڑ میں حال ہی میں جاسوسی کے الزام میں قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس کے متعلق شبہ ہے کہ اسےامریکیوں کےلئے مبینہ طورپر جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کو ذبح کرکے اس کی لاش شکروخوڑ کے علاقے میں ایک پل کے پاس پھینک دی گئی ۔

مقامی لوگوں کے مطابق لاش کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ شخص امریکہ کا جاسوس تھا لہٰذا اسےامریکیوں کےلیے جاسوسی کے جرم میں قتل کیا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جو امریکیوں کےلیے جاسوسی کریگا اس کا یہی انجام ہوگا۔

پولیٹکل انتظامیہ نے لاش قبضہ میں لیکر اسے کئی گھنٹے تک صدیق آباد پھاٹک میں شناخت کے لیے رکھا بعد میں لاش کو لاوارث سمجھ کر دفن کردیا گیا۔

باجوڑ میں حال ہی میں جاسوسی کے الزام میں قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ منگل کے روز بھی تحصیل خار کے علاقے بانڈہ میں ایک نامعلوم شخص کو قتل کرکے اس کی کی لاش کو سڑک کے کنارے چھوڑ دیا گیا تھا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دو دن قبل گوانٹی اور ناختر کے علاقوں سے چار افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے جاسوسی کے الزام میں اغواء کیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد باجوڑ میں گزشتہ دو دنوں کے دوران دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور دونوں واقعات میں ہلاک شدگان پر امریکہ کےلیے جاسوسی کا الزام لگا کر قتل کیا گیا ہے۔

ادھر باجوڑ ایجسنی کے تحصیل ماموند کے علاقے مینہ بازار میں منگل کی رات حجام کی ایک دوکان کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس سے دوکان مکمل طورپر تباہ ہوئی ہے۔

تاہم دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

اسی بارے میں
شمالی وزیرستان، تین ہلاک
13 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد