’اتحادی فنڈز سے ادائیگی کی جائے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خزانے کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر شوکت ترین نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی فنڈز سے پاکستان کو ماہانہ بنیادوں پر اخراجات کی مد میں ادائیگی کی جائے۔ جمعرات کواسلام آباد میں درمیانی مدت کے بجٹ کے فریم ورک کے بارے میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان اپنے مفاد میں لڑ رہا ہے لیکن یہ مسئلہ اتحادی ممالک کا بھی ہے۔ اس وقت ایک ارب ڈالر سے زائد رقم اتحادی ممالک کے ذمہ ہیں جو انہوں نے اخراجات کی مد میں پاکستان کو ادا کرنے ہیں اور یہ رقم مئی 2008 سے لیکر اب تک کی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اتحادی ممالک نے دس کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم پاکستان کو دی تھی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ سمیت اتحادی ممالک پاکستانی اشیاء کی خریدو فروخت کے لیے اپنی منڈیوں تک رسائی دیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثر ہونے والی پاکستانی معیشت کو کچھ سہارا مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کے دو صوبے صوبہ سرحد اور صوبہ بلوچستان شدید متاثر ہوئے ہیں اور ان علاقوں کی صورتحال پسماندہ ملکوں سے بھی بدتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال اس جنگ کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہی ہے اور سرمایہ کار اور خریدار پاکستان آنے کو تیار نہیں ہیں۔ شوکت ترین نے کہا کہ جو بھی سرمایہ کار ہیں وہ دبئی بیٹھ کر پاکستان سے اشیاء کی خریداری کی معاہدوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈز کے اہلکار بھی دبئی میں بیٹھ کر پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔مشیر خزانہ نے کہا کہ وہ اسی ماہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے دبئی روانہ ہوں گے۔ |
اسی بارے میں کابینہ کے پوشیدہ وزیر09 February, 2009 | پاکستان سینیٹ کے لیے تیار، پیپلز پارٹی کے وفادار13 February, 2009 | پاکستان رقم کی ادائیگی تیز کرنے کی ہدایت 31 December, 2008 | پاکستان بازار حصص میں مندی، بروکر معطل24 December, 2008 | پاکستان معاہدے پر عمل، مہنگائی کم ترین03 December, 2008 | پاکستان پاکستان کے لیے آئی ایم ایف قرضہ 15 November, 2008 | پاکستان ورلڈ بینک نے قرضہ روک لیا27 October, 2008 | پاکستان ’فوری کیش کے لیے مشاورت جاری‘23 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||