رقم کی ادائیگی تیز کرنے کی ہدایت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں رقم کی تقسیم کو یکم اکتوبر دو ہزار آٹھ سے شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ادائیگیوں کا عمل تیز کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلز کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ شوکت ترین، بینظیر انکم سپورٹ کی چیئر پرسن فرزانہ راجہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انھوں نے پارلیمان کے تمام اراکین کو ہدایات دی کہ مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے تمام درخواست فارموں کی واپسی ہر صورت میں اکتیس جنوری دو ہزار نو تک یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ منصوبے کو سیاست سے بالاتر رکھتے ہوئے ہر ممکن طریقہ سے شفاف بنایا جائے اور امداری رقم صرف مستحق افراد کو ہی دی جائے۔ یاد رہے کہ سالانہ چونتیس ارب روپے مالیت کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا علامتی آغاز تئیس دسمبر سے کیا گیا تھا جبکہ باقاعدہ آغاز جنوری کے پہلے ہفتہ سے شروع ہوناہے جس کے تحت پینتس لاکھ سے زائد خاندانوں میں کو ہر دو ماہ کے بعد دو ہزار روپے ڈاکخانوں کے ذریعے تقسیم کرنے کا عمل شروع ہو گا۔ جبکہ رقم خاندان کی سربراہ خاتوں کو ہی دی جائے گی۔ اجلاس میں شریک بینظیر انکم سپورٹ پرگرام کی چیر پرسن فرزانے راجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت قبائلی علاقے فاٹا میں فوجی آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی مالی امداد شروع کر دی گئی ہے جبکہ صوبہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثر آٹھ ہزار خاندانوں کی مالی کفالت بھی جلد شروع ہو جائے گی۔ واضع رہے کہ حکومت نے پارلیمان میں نمائندگی رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور سینیٹرز کے ذریعے مستحق خاندانوں میں پیتنیس لاکھ سے زائد فارم تقسیم کیے ہیں۔ جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پرگرام کی چیر پرسن فرزانہ راجہ نے چند روز قبل میڈیا کو بتایا تھا کہ منصوبہ جولائی دو ہزار آٹھ سے شروع ہونا تھا تاہم غریب افراد کا ریکارڈ موجود نہ ہونے کی بنا پر اگلے سال جنوری سے شروع ہو گا۔ |
اسی بارے میں بینظیر انکم سپورٹ سکیم کا اجرا08 October, 2008 | پاکستان ہلاکت کے سو روز بعد بینظیر بھٹو کی قبر پر 02 April, 2008 | پاکستان اسلام آباد ائرپورٹ کا نام بینظیر ائرپورٹ20 June, 2008 | پاکستان طریقہ ٹھیک نہیں ہے: قاف لیگ 11 July, 2008 | پاکستان نام میں سب رکھا ہے16 September, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||