سوات میں کرفیو، آپریشن میں تیزی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات اور قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں تین افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع بھر میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر کے صدر مقام مینگورہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ایک اعلٰی سرکاری اہلکار کے مطابق پیر کی صبح گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مینگورہ کے علاقوں انگرو ڈھرئی، قمبر اور نوی کلی میں مشتبہ طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم ان واقعات میں کسی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی۔ گزشتہ رات تحصیل مٹہ کے علاقے چپرہار میں ایک مارٹرگولہ گھر پرگرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے علاقے میں کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں کے اندر محصور ہیں جبکہ کئی علاقوں سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ ادھر قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں میں بھی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تین سے جاری جھڑپوں میں شدت آئی ہے جس میں دو عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح سکیورٹی فورسز نے صدر مقام خار اور عنایت کلی میں کرفیو نافذ کر کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ گزشتہ رات سے عنایت کلی پر جاری گولہ باری میں دو عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپوں میں شدت آنے کی وجہ سے عنایت کلی سے سینکڑوں لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ ادھر تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے دعوٰی کیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے اتوار کی رات صدر مقام خار میں واقع سکاؤٹس قلعے اور سول کالونی پر راکٹ حملے کیے ہیں جس میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم مقامی طورپر اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ تین دن پہلے سکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کے ایک بڑے تجارتی مرکز عنایت کلی میں طالبان کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آپریشن سے پہلے علاقے میں طالبان کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا تھا۔ |
اسی بارے میں سوات: جھڑپیں، نقل مکانی جاری08 February, 2009 | پاکستان سوات سے مزید تین لاشیں برآمد07 February, 2009 | پاکستان مبینہ خودکش حملہ، بارہ اہلکار زخمی06 February, 2009 | پاکستان سوات میں مزید دو سکول نذرِ آتش 05 February, 2009 | پاکستان سوات:تین خواتین ہلاک،تین مرد اغوا05 February, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||