سوات: جھڑپیں، نقل مکانی جاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں سکیورٹی فورسز اور مقامی شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ سوات کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید چار دیہات خالی ہوگئے ہیں۔ سوات میڈیا سینٹر کے مطابق اتوار کو سوات کے دو مختلف علاقوں بلو گرم اور سید و شریف میں سکیورٹی فورسز اور مقامی طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے توپخانے کا بھی استعمال کیا ہے لیکن دونوں مقامات سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق توپخانے کے استعمال سے کئی خالی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سوات کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں مسلسل گولہ باری کی وجہ سے مکینوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔اکثر لوگ پیدل ہی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ سوات میں مقامی صحافی شرین ذادہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کو مزید چار دیہات خالی ہوگئے ہیں جن میں تحصیل کبل کے علاقے علی گرمہ ہزارہ اور مینگورہ کے علاقے انگیر ڈھیرئی اور تخت بند شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے دوسرے مقامات پر کسی قسم کی ریلیف کیمپ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد نے بجلی کے ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کیا ہے جس کی وجہ سے ملا گوری کی بجلی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں موجود درجنوں ماربل فیکٹریاں بھی عارضی طور پر بند ہوگئی ہیں۔ ادھر قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے مقامی طالبان کے خلاف کاروائی کی ہے جس میں مقامی انتظامیہ نے چھ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سکیورٹی فورسز کاروائی میں بھاری توپخانے کے علاوہ گن شیپ ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ایک مقامی صحافی نے بی بی سی کو بتایا کہ عنایت کلے میں ایک گرلز ہائی سکول پر گولہ گرنے کے نتیجہ میں سکول کے چوکیدر نادر خان ہلاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنایت کلے کے قریب پہاڑی سلسلوں سے مقامی طالبان نے مزاحمت شروع کی ہے۔ |
اسی بارے میں سوات:سکولوں پر سکیورٹی فورسز24 January, 2009 | پاکستان بہشتِ مرحوم کی یاد میں27 January, 2009 | پاکستان سکولوں پرپابندی کے خلاف مظاہرہ 28 January, 2009 | پاکستان ملک بھرمیں ہزاروں غیرفعال سکول30 January, 2009 | پاکستان ذرائع ابلاغ کا کردار اور سوات آپریشن02 February, 2009 | پاکستان سوات میں مزید دو سکول نذرِ آتش 05 February, 2009 | پاکستان سوات سے مزید تین لاشیں برآمد07 February, 2009 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||