سوات میں مزید دو سکول نذرِ آتش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گزشتہ شب مزید دو تعلیمی اداروں کو نذرِ آتش کردیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تحصیل مٹہ کے نظر آباد میں واقع لڑکوں کےہائی سکول اور لڑکیوں کے پرائمری سکولوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ ان کے بقول دونوں تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ابھی تک کسی نے بھی اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سوات میں تباہ کیے جانے والے تعلیمی ادادروں کی تعداد ایک سو اٹھاسی تک پہنچ گئی ہے۔ | اسی بارے میں سوات:سکولوں پر سکیورٹی فورسز24 January, 2009 | پاکستان سوات، کئي شہری اورطالبان ہلاک31 January, 2009 | پاکستان سوات میں فوج کا ’آپریشن نرم گرم‘31 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||