سوات، کئي شہری اورطالبان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ واقعات میں تین طالبان اور پانچ شہریوں سمیت آٹھ افراد کے ہلاک اور آٹھ شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کو بھی سکیورٹی فورسز کے زمینی دستوں نے چہار باغ اور ڈھیرئی کے علاقوں کی طرف پیش قدمی کی اور اس دوران طالبان کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ایک اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران ڈھیرئی میں دو اور چہارباغ میں ایک طالب کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان مسلم خان نے کہا ہے کہ ان کا صرف ایک ساتھی ہلاک ہوا ہے اور ان کے دعوی کے مطابق انہوں نے سکیورٹی فورسز کو بھی جانی نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری طرف ڈھیرئی پر سکیورٹی فورسز نے مارٹر کےگولے بھی داغے جن میں سے بعض مکانات پرگرے ہیں جس میں چار افراد ہلاک اور ایک خاتون سمیت پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ کبل میں بھی مکانات پر گولے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران فوجی کاروائیوں میں شدت آنے کے بعد مکانات پر گولے گرنے کے نتیجے میں اب تک اڑتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم سرکاری طور پر ان واقعات کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔ دو دن قبل وزارت داخلہ کے مشیر رحمان ملک نے کہا تھا کہ سوات میں گزشتہ ایک سال تین ماہ سے جاری فوجی آپریشن کے دوران تقریباً بارہ سو شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ سوات میں آج آٹھویں روز بھی صدر مقام مینگورہ کے علاوہ زیادہ تر علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ مینگوہ کو بالائی سوات سے ملانے والی دونوں شاہراہوں کو پہلی مرتبہ ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ جنگ زدہ علاقوں سے کرفیو کے باوجود لوگ دشوار گزار پہاڑی راستوں سے مےمحفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ | اسی بارے میں سوات: نقل مکانی کرنے والوں کا المیہ01 November, 2007 | پاکستان سوات حملہ، قوم پرست رہنما زخمی21 September, 2007 | پاکستان سوات میں پولیس اہلکار قتل11 September, 2007 | پاکستان سی ڈیز کی دکانوں پر بم حملہ30 August, 2007 | پاکستان سوات: دھماکے میں دو افراد ہلاک03 August, 2007 | پاکستان سوات: فوجیوں سمیت14 ہلاک15 July, 2007 | پاکستان خودکش حملے، چالیس ہلاک15 July, 2007 | پاکستان بنوں و سوات حملے: بارہ ہلاک 04 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||