سوات میں پولیس اہلکار قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ ’ ٹارگٹ کلنگ ’ کے ایک واقعہ میں ایک اعلیٰ پولیس اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مارکر ہلاک کردیا ہے۔ سوات پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام مینگورہ سے چند کلومیٹر دور مٹہ سب ڈویژن کے علاقے میں پیش آیا۔ تھانہ مٹہ کے ایس ایچ او امیر زمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او سرفراز خان ایک ٹیکسی میں گھر جارہے تھے کہ کانجو یونین کونسل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی روک لی اور پولیس اہلکار کو نیچے اتار کر ان پر اندھادھند فائرنگ کی جس میں وہ موقعے پر ہلاک ہوگئے۔ ایس ایچ او کے بقول یہ ’ ٹارگٹ کلنگ ‘ کا واقعہ ہے کیونکہ مقتول اہلکار کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ ایس ایچ او کے مطابق مقتول پولیس اہلکار نے حال ہی میں علاقے میں شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں کی تھیں ہیں اور کئی خطرناک ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا۔ لال مسجد اپریشن کے بعد سوات میں سکیورٹی فورسز اور بالخصوص پولیس موبائل اور تھانوں پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جس میں کئی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق دن کے وقت پولیس اہلکار علاقے میں کم ہی دکھائی دیتے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں پولیس اہلکار سرکاری گاڑیوں کی بجائے پرائیوٹ گاڑیوں اورسادہ کپڑوں میں گشت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ | اسی بارے میں سوات کار بم دھماکہ، پانچ ہلاک12 July, 2007 | پاکستان لال مسجد کے حق میں مظاہرے03 July, 2007 | پاکستان سوات : پولیس چوکی میں دھماکہ01 August, 2007 | پاکستان سوات میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ24 August, 2007 | پاکستان سوات: دو حملوں میں تین ہلاک31 August, 2007 | پاکستان باجوڑ، سوات حملے سرکاری افسر زخمی05 September, 2007 | پاکستان سوات: سی ڈی دکانوں پر دھماکہ07 September, 2007 | پاکستان القاعدہ کے شبہے میں گرفتاریاں29 August, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||