مبینہ خودکش حملہ، بارہ اہلکار زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک تھانے پر مبینہ خود کش حملے میں حملہ آور ہلاک جبکہ بارہ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی رات تقریباً دس بجے ایک مبینہ خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی مینگورہ پولیس سٹیشن سے ٹکرانے کی کوشش کی لیکن ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی پولیس نے اس پر فائرنگ کر دی۔ ان کے بقول اس دوران گاڑی میں ایک دھماکہ ہوا جس میں مبینہ خودکش بمبار ہلاک جبکہ قریب کھڑے بارہ اہلکار زخمی ہوگئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ بھی کی۔ ادھر حکام نے مینگورہ سمیت پورے سوات میں صبح دس سے چھ بجے تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان بھی کیا ہے۔ | اسی بارے میں سوات: نو دنوں میں اسی ہلاکتیں03 February, 2009 | پاکستان سوات: سردی میں شدید لڑائی03 February, 2009 | پاکستان سوات:تین خواتین ہلاک،تین مرد اغوا05 February, 2009 | پاکستان سوات:سکولوں پر سکیورٹی فورسز24 January, 2009 | پاکستان سوات، کئي شہری اورطالبان ہلاک31 January, 2009 | پاکستان سوات میں فوج کا ’آپریشن نرم گرم‘31 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||