BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 February, 2009, 10:12 GMT 15:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان اور حکومت کےخلاف مظاہرہ

سوات
مظاہرے میں سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں دونوں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی
صوبہ سرحد کے دوسرے بڑے شہر مردان میں پہلی مرتبہ طالبان کے خلاف ایک مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سوات اور قبائلی علاقوں میں جاری عام شہریوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں دونوں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ہے۔

مظاہرے کا انعقاد پختون امن جرگہ صوبہ سرحد کی طرف سے کیا گیا تھا جس میں مردان اور آس پاس کے علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی۔

مظاہرہ مردان پریس کلب سے شروع ہوا اور باچاخان چوک میں ایک جلسے کی شکل اختیار کرگیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر طالبان کے خلاف نعرے درج تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے طالبان اور سکیورٹی فورسز دونوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور انہیں سوات اور قبائلی علاقوں میں جاری عام شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا۔

مظاہرے میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے علاوہ عوامی نشینل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ضلعی ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے بھی شرکت کی۔

مظاہرے کی قیادت کرنے والے امن جرگہ کے سربراہ سید کمال شاہ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت نے سوات اور دیگر علاقوں میں عام شہریوں کی ہلاکت اور اسلام کے نام پر تعلیمی اداروں کی تباہی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریعت اور اسلام کے نام پر پختونوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور ہر طرف بے گناہ پختونوں کا خون بہایہ جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں عنقریب ایک لویا جرگہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سرحد کے چوبیس اضلاع سے تعلق رکھنے والے سرکردہ عمائدین اور مشران کو دعوت دی جائیگی۔

انکے مطابق یہ ایک نمائندہ جرگہ ہوگا جس میں حکومت کا عمل دخل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لویا جرگہ کے انعقاد کے بعد تمام فریقوں امریکہ، پاکستانی سکیورٹی فورسز اور طالبان سے مذاکرات کیے جائیں گے اور مل بیٹھ کر اس مسلے کو حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کسی علاقے میں طالبان کے خلاف پہلی مرتبہ اس قسم کا مظاہرہ منقعد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے طالبان کے خلاف حکومت حامی لشکروں کی پالیسی آزمائی جاچکی ہے جس میں حکام کو کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

سوات، شدید لڑائی
سوات:سخت سردی میں شدید لڑائی
سوات سے ہجرت
گزشتہ چند دنوں میں 30 ہزار افراد بے گھر
سوات اور میڈیا
کیا ذرائع ابلاغ اپنی ذمہ داری ادا کرسکے
سواتسوات آپریشن
بارہ سو شہری، ایک سو نواسی فوجی ہلاک
اسی بارے میں
بہشتِ مرحوم کی یاد میں
27 January, 2009 | پاکستان
سوات سے مزید تین لاشیں برآمد
07 February, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد