’اجمل قصاب پاکستانی ہی ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پاکستان نے ممبئی حملوں میں زندہ گرفتار کیئے جانے والے ملزم اجمل قصاب کی پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے بی بی سی اردو سروس کو بھیجے گئے ایک ایس ایم ایس پیغام میں اجمل قصاب کی شہریت کی تصدیق کرتے ہوئے محض اتنا کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک نے ان کی پاکستانی شہریت سے انکار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے نادرہ سے انہیں اجمل کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا تھا۔ اس تازہ اعلان کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ حکومت پاکستان نے کس بنیاد پر اب اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے اجمل قصاب کی شہریت کی تصدیق کی ہے۔ البتہ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجمل قصاب کی شہریت کی تصدیق وزارت داخلہ نے کی ہے۔ اس سے قبل بی بی سی اردو سروس اور چند دیگر اخبارات اور ٹی وی چینلز نے اجمل قصاب کا تعلق صوبہ پنجاب کے اوکاڑہ ضلع کے فرید کوٹ قصبے سے بتایا تھا۔ تاہم حکومت اس سے انکار کرتی رہی تھی۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس اجمل کا اسی فرید کوٹ سے تعلق ہے یا کسی اور علاقے سے۔ |
اسی بارے میں دنیا پاکستان پر دباؤ بڑھائے: مکرجی22 December, 2008 | انڈیا پاکستان کو لاشیں دینے کے لیے انٹرپول17 December, 2008 | انڈیا ممبئی حملوں کے حملہ آور اجمل کا ’اقبالی بیان‘10 December, 2008 | انڈیا ’ایک دن تو اڑتالیس پوسٹ مارٹم ہوئے‘03 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||