BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 December, 2008, 15:35 GMT 20:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کو لاشیں دینے کے لیے انٹرپول

پولیس ذرائع کے مطابق وہ دہشت گرد جنہوں نے ممبئی پر حملہ کیا تھا وہ سب پاکستانی باشندے ہیں
ممبئی کرائم برانچ ممبئی حملوں کے ذمہ دار نو دہشت گردوں کی لاشوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لیے انٹرپول کا سہارا لے گی۔ ممبئی کرائم برانچ اس سلسلے میں ملک کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعہ انٹرپول سے رابطہ قائم کرے گی۔

کرائم برانچ ایڈیشنل پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے بی بی سی سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انٹرپول سےمدد طلب کرے گی۔’ہم ابھی ان سے رابطہ قائم کرنے کے مرحلہ میں ہیں‘۔


پولیس ذرائع کے مطابق اب تک پاکستانی حکومت نے تمام دہشت گردوں کو اپنے ملک کا شہری ماننے سے انکار کیا ہے۔ اعلی پولیس افسر کے مطابق پولیس کے پاس اس بات کے پختہ ثبوت ہیں کہ دس دہشت گرد جنہوں نے ممبئی پر حملہ کیا تھا وہ سب پاکستانی باشندے ہیں۔

کرائم برانچ کے مطابق پولیس وہ تمام ثبوت اکٹھا کر کے سی بی آئی کو دے گی تاکہ سی بی آئی اسے انٹرپول کے حوالے کرے اور انٹرپول اپنی طرف سے بلیک نوٹس جاری کرے گا۔ تاکہ پاکستان اپنے شہریوں کی لاشیں لے جائے۔

نو دہشت گردوں کی لاشیں اس وقت شہر کے سرکاری جے جے ہسپتال کے مردہ گھر میں چار ڈگری فارن ہائیٹ پر رکھی گئی ہے۔ قانون کے مطابق ایک ماہ کے اندر اگر لاش لینے کوئی نہیں آتا ہے تو حکومت ان کی آخری رسومات ادا کرتی ہے۔ لیکن ممبئی کی تمام مسلم تنظیمیں انہیں اپنے یہاں دفن کی مخالفت کر رہی ہیں۔

ممبئی حملوں کے دس میں سے نو دہشت گرد پولیس کارروائی میں ہلاک ہو گئے تھے اور پولیس نے ان میں سے ایک اجمل امیر قصاب کو زندہ پکڑ لیا تھا۔

اجمل نے پولیس کو اپنے مبینہ اقبالی بیان میں کہا تھا کہ وہ پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں فرید کوٹ کا رہنے والا ہے اور بقیہ ان کے ساتھیوں کو لشکر طیبہ کے عہدیداران نے ڈیڑھ سال تک تربیت دی تھی۔ اجمل نے پاکستانی ہائی کمیشن کو اردو میں خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ ممبئی آ کر اس کے ساتھی ابو اسماعیل کی لاش لے جائیں۔

اسی بارے میں
ممبئی پر حملے: خصوصی ضمیمہ
27 November, 2008 | منظر نامہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد