کیانی باجوڑ میں، آپریشن پر بریفنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ عوامی حمایت سے ہی باجوڑ ایجنسی میں جاری فوجی آپریشن میں کامیابی ملی ہے۔ بری فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اتوار کے روز جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے عسکریت پسندوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جنرل کیانی کو میجر جنرل طارق اور فرنٹیر کور کے انسپکٹر جنرل نے آپریشن میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ یاد رہے کہ جنرل کیانی چین کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ رات واپس پہنچے ہیں۔ باجوڑ ایجنسی کے دورے کے دوران جنرل کیانی نے مقامی قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی قبائلی شر پسند عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور فوج کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت سے باجوڑ ایجنسی میں جاری فوجی آپریشن میں کامیابی ملی ہے۔ اس سے قبل باجوڑ ایجنسی پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل محمد مسعود اسلم نے جنرل کیانی کا استقبال کیا ۔انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں اور کمانڈروں سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔ واضع رہے کہ باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کا تقریباً دو ماہ سے آپرشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں پانچ بڑے کمانڈروں سمیت مقامی طالبان اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے کم از کم پانچ سو شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعوٰی کیا ہے۔ |
اسی بارے میں باجوڑ میں فضائی بمباری، کوہاٹ ٹنل کھول دی گئی 28 September, 2008 | پاکستان کوہاٹ سرنگ کی متبادل سڑک پر غور27 January, 2008 | پاکستان کوہاٹ میں کیبل نیٹ ورک بند 22 June, 2008 | پاکستان کوہاٹ میں ایک فوجی افسر کا قتل21 August, 2008 | پاکستان کوہاٹ: پچیس ایف سی اہلکار زخمی29 August, 2008 | پاکستان کوہاٹ قبائلی تصادم، متعدد ہلاکتیں27 March, 2008 | پاکستان درہ آدم خیل آپریشن، ہلاکتوں کے متضاد دعوے27 January, 2008 | پاکستان فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ،حکومت کی تردید26 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||