کوہاٹ میں ایک فوجی افسر کا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع کوہاٹ میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کی صبح فائرنگ کرکے ایک فوجی افسر کو قتل کردیا ہے۔طالبان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح کوہاٹ شہر سے تقریبا دو کلومیٹر دور آرمی کالونی کےقریب پیش آیا ہے۔ ان کے بقول بلوچ رجمنٹ کے ایک آفسر اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ موٹر پر سوار دو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ان کے مطابق انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سی ایم ایچ لیجایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے۔تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی کو فون کرکے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ضلع کوہاٹ نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے بہت ہی قریب واقع ہیں جہاں پر طالبان مبینہ طور پر سرگرم ہیں۔ درہ کے طالبان زیادہ تر کاروائیاں ضلع کوہاٹ، درہ آدم خیل اور پشاور کے مضافاتی علاقوں میں کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں ڈی آئی خان: حالات بدستور کشیدہ21 August, 2008 | پاکستان مشرف، مشرف پالیسیاں اور دھماکے21 August, 2008 | پاکستان سوات: مقامی رہنما سمیت پانچ ہلاک21 August, 2008 | پاکستان باجوڑ متاثرین کے لیے امریکی امداد20 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||