کوہاٹ سرنگ کی متبادل سڑک پر غور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے گورنر نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے شمالی علاقوں کو جنوبی اضلاع سے ملانے کے لیے پہلے سے موجود کوہاٹ سرنگ کے علاوہ ایک اور متبادل سڑک کو تعمیر کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ گورنر اویس احمد غنی نے یہ بات ایک ایسے وقت کہی ہے کہ درہ آدم خیل کے قریب واقع کوہاٹ سرنگ پر مسلح طالبان کے مبینہ قبضہ کے بعد صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع کا صوبہ سندھ اور بلوچستان سے زمینی رابطہ گزشتہ تین روز سے مکمل طور پر منقطع ہے۔ گورنر سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اویس احمد غنی نے اتوار کو پشاور میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پچیس اراکین پرمشتمل ایک وفد سے ملاقات کی۔گ گورنر نے وفد کو بتایا کہ صوبے کو ضلع کوہاٹ اور جنوبی اضلاع سے ملانے کے لیے متبادل سڑک تعمیر کرنے کے منصوبے پر بہت جلد عملدرآمد شروع ہوجائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی سڑک کی تعمیر سے موجودہ سڑک اور کوہاٹ سرنگ پر ٹریفک کا بوجھ بہت حد تک کم ہوجائے گا۔ تاہم مبصرین کا خیال ہے کہ درہ آدم خیل کے قریب واقع کوہاٹ سرنگ پر چند روز قبل طالبان جنگجؤوں کے مبینہ قبضے نے حکومت کو متبادل سڑک کی عدم تعمیر کے حوالے سے ناقص منصوبہ بندی کا احساس دلایا ہے۔ کوہاٹ سرنگ وہ واحدراستہ ہے جو صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع کو صوبہ سندھ اور بلوچستان سے ملاتا ہے۔ اس اہم شاہراہ کی بندش کی وجہ سے سینکڑوں ٹرک پشاور کے مضافات میں واقع پٹرول پمپ پر کھڑے نظر آ رہے ہیں جب کہ عام لوگوں اورسرکاری وغیر سرکاری اداروں سے وابستہ افراد کی نقل حرکت محدود ہونے کے علاوہ ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کو دارالحکومت پشاور سمیت شمالی صوبہ سرحد سے رابطہ مکمل منقطع ہونے کے سبب روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ | اسی بارے میں مقامی طالبان کی حکومت کو دھمکی04 January, 2008 | پاکستان فوجیوں کواغواء کیا: مقامی طالبان24 December, 2007 | پاکستان کوہاٹ فائرنگ، تین افراد ہلاک26 December, 2007 | پاکستان کوہاٹ: لاشیں آبائی علاقوں میں روانہ18 December, 2007 | پاکستان کوہاٹ خودکش حملہ 12 فوجی ہلاک17 December, 2007 | پاکستان کوہاٹ: چھاؤنی میں حملہ، پندرہ ہلاک19 July, 2007 | پاکستان کوہاٹ: پولیس لائن میں دھماکہ06 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||