کوہاٹ فائرنگ، تین افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر کوہاٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ کوہاٹ کے ضلعی پولیس افسر وقار الدین کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو دوپہر کے وقت کوہاٹ کے علاقے نصرت خیل میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ سواریوں سے بھری ہوئی ایک سوزوکی گاڑی سڑک پر جا رہی تھی کہ کاغذو موڑ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق علی زئی خادی زئی کے علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ | اسی بارے میں کوہاٹ: چھاؤنی میں حملہ، پندرہ ہلاک19 July, 2007 | پاکستان پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک29 July, 2007 | پاکستان دو فوجی کپتانوں سمیت چار لاپتہ18 December, 2007 | پاکستان ہنگو شہرمیں کشیدگی، فائرنگ 10 February, 2006 | پاکستان کانسٹیبل نےچارساتھی مار دیئے20 January, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||