| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کانسٹیبل نےچارساتھی مار دیئے
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر کوہاٹ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک پولیس سپاہی نے منگل کی رات گولی چلا کر اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق فہیم نامی یہ پولیس سپاہی رات آٹھ بجے کوہاٹ کے پولیس لائیز کے صدر دروازے پر ڈیوٹی کے لئےآیا اور تھوڑی دیر بعد اس نے اپنی کلاشنکوف سے گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کے نام میر اکبر، سیف اللہ، شیر اکبر اور افتخار بتائے جاتے ہیں۔ یہ سب کانسٹیبل تھے۔ فہیم کی کلاشنکوف میں گولیاں ختم ہوئی تو اس پر قابو پا لیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں لیکن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فہیم کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ اس کا تعلق ہنگو کے علاقے سے بتایا جاتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||