کوہاٹ: پولیس لائن میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر کوہاٹ میں پولیس کے ایک اسلحہ گودام میں ایک دھماکے کے ساتھ دو کمرے اور ان سے ملحقہ برآمدہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، تاہم واقعہ میں کسی کی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں۔ حکام کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے اسلحہ گودام کے ساتھ واقع جنرل سٹور اور برامدہ گر کر ملبے کے ڈھیر بن گئے ہیں۔ ان کہ مطابق پولیس اہلکار ملبے سے تباہ شدہ بندوقیں اور اسلحہ وغیرہ نکال رہے ہیں۔ اے ایس پی کوہاٹ اختر نواز کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔ ’ تاہم اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، جن کے مکمل ہونے پر ہی حتمی رائے قائم کی جا سکے گی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ گودام میں عام طورپر بندوقین اور قبضہ میں لیا گیا بارودی مواد رکھا جاتا ہے۔ کوہاٹ شہر صوبائی دارالحکومت پشاور کے جنوب میں تقربناً ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ | اسی بارے میں کوہاٹ چھاؤنی میں دھماکہ 28 July, 2004 | پاکستان کانسٹیبل نےچارساتھی مار دیئے20 January, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||