BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 July, 2004, 18:03 GMT 23:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوہاٹ چھاؤنی میں دھماکہ

کوہاٹ
یہ واقعہ رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر کوہاٹ میں حکام کا کہنا ہے کہ چھاونی کے علاقے میں ایک اعلیٰ فوجی افسر کی رہائش گاہ کے قریب ایک شخص بم نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص گھریلو ساخت کا ایک قدرے چھوٹا بم کوہاٹ میں چھاونی کے علاقے میں پبلک پارک کے قریب نصب کر رہا تھا کہ بم چل پڑا اور وہ شخص موقع پر ہلاک ہوگیا۔

اس کے تقریباً پچیس منٹ بعد قریب ہی نصب ایک اور بم بھی پھٹ گیا لیکن اس سے حکام کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔البتہ غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق دوسرے دھماکے میں ایک سرکاری اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص خودکش حملہ آور نہیں تھا۔ البتہ حکام اس کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کر رہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ بم کوہاٹ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ کی رہائش گاہ کے قریب ہوا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر حکام نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

قبائلی علاقے جنوبی وزریرستان میں القاعدہ کے مشتبہ افراد کے خلاف فوجی کارروائیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک میں مختلف مقامات پر فوجی ٹھکانوں پر حملوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اس وجہ سے فوجی چھاونیوں میں حفاظتی اقدامات پہلے ہی کافی سخت کر دیے گئے تھے۔ لیکن یہ ابھی واضع نہیں کہ اس بم سے نقصان پہنچانے کی کوشش کا وانا کی صورتحال سے تعلق ہے یا نہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد