کوہاٹ میں کیبل نیٹ ورک بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع کوہاٹ میں کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن نے شہر میں نیٹ ورک مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ مقامی طالبان کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد ایک اجلاس میں کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے اجلاس کے بعد اپنا موبائل فون بھی بند کر دیا ہے اور صرف گھر کا نمبر استعمال کر رہے ہیں۔ کوہاٹ سے مقامی صحافی عنایت اللہ شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اتور کو کوہاٹ کی کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس کیبل نیٹ ورک کے دفتر میں ہوا جس کی صدارت ایسویس ایشن کے صدر حافظ الاسد نے کی۔ مقامی صحافی کے مطابق اجلاس میں کہاگیا کہ ایسوسی ایشن کو مقامی طالبان کی جانب سے ایسے دھمکی آمیز خطوط ملے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اگر اتور کے شام تک نیٹ ورک کو بند نہیں کیاگیا تو نقصان کی ذمہ داری نیٹ ورک کے انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ مقامی صحافی کے مطابق اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایسوسی ایشن کو دھمکی آمیز خطوط کے علاوہ ٹیلی فون پر بھی دھمکی دی گئی ہے کہ اگر نیٹ ورک کو فوری طور پر بند نہیں کیا تو بعد میں نیٹ ورک بند ہونے کے بعد بھی متعلقہ انتظامیہ کو معاف نہیں کیاجائے گا۔ مقامی صحافی کے مطابق شام کے بعد پورے کوہاٹ میں نیٹ ورک مکمل طور بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ اس ضمن میں مقامی طالبان سے مذاکرات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ صوبہ سرحد کے ایک اور ضلع لکی مروت سے اطلاع ملی ہے کہ موبائل فون سروس کرنے والی ایک غیر ملکی کمپنی کے تین اہلکار لکی مروت میں ٹاور لگا رہے تھے کہ انہیں نامعلوم نقاب پوشوں نے اغواء کر لیا آخری اطلاعات تک ان کے بارے کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ یادرہے کہ اس پہلے بھی صوبہ سرحد کے مختلف اضلاع میں کیبل نیٹ ورک کے اہلکاروں کو دھمکی آمیز خطوطوں کے علاوہ ان پر حملے بھی ہوئی ہے۔کچھ عرصہ پہلے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کیبل آپریٹر کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بمموں سے حملہ کیاگیا تھا جس کے نتیجہ کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا البتہ ان کے مکان کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ | اسی بارے میں کیبل چینل بند24.08.2003 | صفحۂ اول ’پسماندہ اسلام نہیں چاہیے‘10.06.2003 | صفحۂ اول کوہاٹ: ’دوستی ٹنل‘ تیار10.06.2003 | صفحۂ اول اتوار سے کیبل ٹی وی آپریٹرز کا احتجاج 22.08.2003 | صفحۂ اول کوہاٹ حادثہ: تفتیش شروع21.02.2003 | صفحۂ اول چار’القاعدہ‘ ارکان ہلاک03.07.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||