جامعہ کراچی: ہلاک پانچ ہوگئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں طلبہ تنظیمیوں میں جاری تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ شہر کی الفلاح کالونی میں بدھ کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ میں چونتیس سالہ حسن اطہر ہلاک ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ حسن اطہر جمعیت کراچی یونیوسٹی کے ناظم حسین اطہر کے بڑے بھائی تھے، وہ جیسے ہی گھر سے نکلے تو ان پر حملہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت کارکنوں کے گھروں پر پچیس مقامات پر فائرنگ کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے جمعیت کے کارکنوں اسامہ بن آدم، عبدالجبار اور حسن اطہر کی جنازہ نماز دوپہر کو ایم جناح روڈ پر ادا کی جائے گی، جس کی امامت قاضی حسین احمد کریں گے۔ دوسری جانب اے پی ایم ایس او کے کارکن رامش کی جنازہ نماز جناح گراونڈ عزیز آباد میں ادا کی جائیگی۔ جمعیت اور اے پی ایم ایس او میں تصادم کے بعد انتظامیہ نے آج اور کل کراچی یونیورسٹی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ روز جامعہ کراچی میں تصادم کے نتیجے میں تین طلبہ سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ پانچ سے زائد افراد خمی تھے۔ جامعہ کراچی میں منگل کی صبح یہ تصادم جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ اور متحدہ قومی موومنٹ کی طلبہ تنظیم اے پی ایم ایس او کے کارکنوں میں تلخ کلامی کے بعد شروع ہوا۔ جس کے بعد دونوں کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا جس میں مزید دو طالب علم، اسامہ بن آدم اور عبدالجبار، اور چوکیدار عبدالرحیم ہلاکے ہوگئے۔ | اسی بارے میں پنجاب یونیورسٹی بند12 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ: یونیورسٹی پروفیسر ہلاک22 April, 2008 | پاکستان پشاور یونیورسٹی: تمباکو نوشی بند27 May, 2007 | پاکستان بلوچ یونیورسٹی، لاٹھی چارج گرفتار26 January, 2007 | پاکستان کے ای ایم سی: کالج سے یونیورسٹی23 July, 2004 | پاکستان پنجاب یونیورسٹی طلبہ پر مقدمہ15 July, 2004 | پاکستان پنجاب یونیورسٹی میں سب پل مسمار 14 July, 2004 | پاکستان فائرنگ: قائد اعظم یونیورسٹی بند14 October, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||