جامعہ کراچی میں چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں تین طلبہ سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پانچ سے زائد افراد خمی ہیں ، واقعے کے بعد تعلیمی اداروں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ جامعہ کراچی میں منگل کی صبح یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم اور متحدہ قومی موومنٹ کی طلبہ تنظیم اے پی ایم ایس او کے کارکنوں میں تلخ کلامی کے بعد تصادم ہوگیا جس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی، اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک طالب علم رامش گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا طالب علم رامش بی ایس سی کمپیوٹر سائنس کا طالب علم اور اے پی ایم ایس او سے وابستہ تھا۔ فائرنگ کا سلسلہ رات دیر تک جاری تھا جس میں مزید دو طالب علم، اسامہ بن آدم اور عبدالجبار، اور چوکیدار عبدالرحیم ہلاکے ہوگئے۔ ماضی میں کراچی یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد امن امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کی گئی تھی مگر باوجود اس کے طلبہ میں تصادم ہوتے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق رینجرز کے ساتھ پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ جامعہ کراچی میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد این ای ڈی یونیورسٹی، ڈاؤ میڈیکل کالیج، ایس ایم سی اور داؤد انجنیئرنگ یونیورسٹی میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ جامعہ کراچی انتظامیہ بدھ کو یونیورسٹی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ | اسی بارے میں سائیکل بم سے ایس پی زخمی23 August, 2008 | پاکستان کراچی میں تشدد کا بڑھتا ہوا رحجان15 May, 2008 | پاکستان کراچی دھماکے: دو ہلاک، کئی زخمی07 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||