سائیکل بم سے ایس پی زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پولیس لائین کے باہر ایک سائیکل بم دھماکے میں ایک پولیس افسر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ شاہراہ فیصل پر صدر پولیس تھانے کے عقب میں واقع پولیس لائن کے باہر ہوا اور اِس کے نتیجے میں سڑک میں ڈیڑھ فٹ گڑھا پڑ گیا ہے۔ بم کے ٹکڑے لگنے کی وجہ سے ایک کوسٹر بس اور کار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ راجہ عمر ٹارگٹ تھے، ہوسکتا ہے ملزمان نے پولیس کی گاڑی دیکھ کر اسے نشانہ بنایا ہوا۔
ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق جب بھی کسی دہشت گرد گروہ نے کوئی کارروائی کی ہے تو اس طرح سائیکل میں بم نصب نہیں کیا گیا۔ وہ اپنی کارروائیوں میں سنجیدہ ہوتے ہیں۔ کراچی میں ماضی قریب میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا دھماکہ ہے جس میں بم سائیکل میں نصب کیا گیا ہے، پولیس اس کے بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ ٹائم بم تھا یا ریموٹ کنٹرول ۔ زخمی پولیس افسر راجہ عمر کو آغا خان اور راہ گیر کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ راجہ عمر نے فرقہ وارنہ دہشت گردی کی واقعات کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں گرلز سکول میں ایک اور دھماکہ13 June, 2008 | پاکستان مسجد میں دھماکہ، 4 ہلاک16 June, 2008 | پاکستان باڑہ میں دھماکہ، سات ہلاک30 June, 2008 | پاکستان مستونگ دھماکہ، وزیر اعلٰی محفوظ24 July, 2008 | پاکستان کوہاٹ دھماکہ ایک ہلاک 13 زخمی28 July, 2008 | پاکستان حب میں کار بم دھماکہ13 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||