باڑہ میں دھماکہ، سات ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کے مطابق ایک مبینہ شدت پسند تنظیم کے مرکز میں ہونے والے دھماکے سے سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیٹکل حکام کے مطابق یہ دھماکہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات باڑہ تحصیل کے علاقے برقمبر خیل میں پیش آیا۔ ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکہ مذہبی تنظیم امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مرکز میں پیش آیا جس سے عمارت مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے سات لاشیں نکالی جاچکی ہے اور خدشہ ہے کہ ملبے تلے مزید لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ میزائل لگنے سے ہوا ہے یا وہاں پہلے سے کوئی دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دھماکے میں تنظیم کے سربراہ حاجی نامدار محفوظ رہے ہیں۔
دریں اثناء تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی کو فون کرکے دعویٰ کیا کہ یہ دھماکہ امریکی فوج کے حملے کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں بغیر پائلٹ والا جہاز ڈرون استعمال کیا گیا۔ مولوی عمر نے کہا کہ اس حملے میں ان کے کچھ ساتھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ تحریک طالبان کے ترجمان نے دھمکی دی کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ ادھر دوسری طرف سکیورٹی فورسز کی طرف سے باڑہ میں مذہبی تنظیموں کے خلاف جاری آپریشن گزشتہ رات دس بجے کے بعد بند کردیا گیا تھا جبکہ تازہ کارروائی ابھی تک شروع نہیں کی گئی ہے۔ |
اسی بارے میں کرزئی کاحامی سابق طالبان کمانڈر ہلاک26 June, 2008 | پاکستان مذاکرات میں تعطل ختم26 June, 2008 | پاکستان باجوڑ: مجمع میں دو ’جاسوس‘ قتل27 June, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||