BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 June, 2008, 15:27 GMT 20:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسجد میں دھماکہ، 4 ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان فائل فوٹو
ڈیرہ اسماعیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے ہوتے رہے ہیں
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں مسجد کے اندر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے چار افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ڈیرہ سول ہسپتال میں داخل کردیا ہے۔علاقے میں سخت حوف ہراس پھیل گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے سربراہ عبدلغفار قیصرانی نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈیرہ شہر میں مغرب کے نماز کے بعد محلہ روشن چرغ میں امام بارگاہ کے قریب واقع مسجد حضرت علی میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں ڈیرہ اسماعیل خان سول ہسپتال میں داخل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے قریب سے کچھ بیٹریز ملی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے۔کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ظہر؛ عاطف اور ایک مقامی صحافی کوثر خمار کا ایک معصوم بیٹا شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں بھی صحافی کوثر خمار کا ایک اور بیٹا شامل ہیں۔

ڈیرہ شہر میں ایک بار پھر ایف سی اور پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ڈیرہ شہر اور سرکلر روڈ پر پولیس اور ایف سی نے بکتربند گاڑیوں کے ساتھ گشت شروع کردیاگیا ہے۔ پولیس نے شہر میں داخل ہونے والے راستوں میں جگہ جگہ ناکے بنائے گئے ہیں۔اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر فوری طور پر پابندی لگائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سنی شیعہ فسادت کے لحاظ سے انتہائی حساس ہے۔گزشتہ ایک مہینے کے دوران ایک دوسرے پر یہ ساتواں حملہ ہے۔اس سے پہلے پانچ واقعات میں نو افراد ہلاک جبکہ ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ دوہفتے پہلے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں پر حملہ کے بعد شہر کئی دن تک بند تھا۔اس واقع میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد