ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکہ، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبۂ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی ایک ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ سات شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ایک قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو رات گیارہ بجے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کینٹ تھانے کی پولیس معمول کے مطابق ڈیرہ ملتان روڈ پر گشت کر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق ونڈہ موچہ میں دھماکہ ایک خالی پلاٹ میں ہوا ہے اس کے بعد پولیس اور دوسرے لوگ دھماکے کی جگہ جمع ہوگئے۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک اہلکار نے سڑک کے کنارے کھڑے ایک مشکوک سائیکل پر پڑی ایک بوری کی جانچ پڑتال شروع کی۔ جب پولیس کی گاڑی سائیکل کے قریبی پہنچی تو اچانکہ ایک زودار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا ہے جن میں تین کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں اے ایس آئی خادم حسین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں پولیس کے پانچ اہلکار اور دو سولین شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سائیکل پر پڑی بوری میں بارود تھا۔ جب پولیس کی گاڑی سائیکل کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ یادرہے کہ ڈیرہ اسماعیل جنوبی وزیرستان کے سنگم پر واقعہ ہے جہاں پہلے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ ٹانک، بنوں اور لکی مروت میں حالت کشیدہ ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بم دھماکوں کے نتیجہ میں سی ڈیز کی کئی دکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ اسماعیل، تھانے پر حملہ24 June, 2004 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ15 February, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ تناؤ10 March, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ 11 May, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ ہلاک26 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||