BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 May, 2008, 11:42 GMT 16:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ

پولیس اہلکار(فائل فوٹو)
شہر میں پولیس کی چودہ موبائل ٹیموں نےگشت شروع کیا ہے اور بائیس مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں
صوبۂ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے تین افراد کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

گزشتہ شام کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے ایک دوکاندار پر فائرنگ کی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اس کے بعد ڈیرہ شہر مکمل طور بند ہوگیا اور آج اتوار کو شہر کے بعض علاقوں میں دوکانیں کھلی رہیں لیکن خوف کی فضاء بدستور موجود رہی۔

دوسری جانب حالات پر قابو پانے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے شہر میں سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔ جس میں دہشت گردی کی کارروائی کر کے بھاگنے والے افراد کو فوری پر گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

ڈیرہ پولیس کے مطابق شہر میں پولیس نے دہشت گردی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بنائے گئے پلان کے بعد شہر میں بکتربند گاڑیوں کا گشت شروع ہوگیا ہے اور امام بارگاہوں مساجد اور اہم مقامات پر پولیس اور ایف سی کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی تھانوں کے ایس ایچ او ڈیرہ شہر میں خصوصی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او ان تھانوں کے انچارج ہوں گے۔

شہر میں پولیس کی چودہ موبائل ٹیموں نےگشت شروع کیا ہے اور بائیس مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں جس میں آنے جانیوالوں کو سختی سے چیک کیا جا رہا ہے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے مصروف ترین بازار مسگراں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے بعد شام کو بھی نامعلوم افراد نے سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے ایک دوکاندار کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد