ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبۂ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے چار دوسرے افراد کا تعلق اہل تشیع سے ہے۔ نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ایک افسر عبدالغفور نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کو نو بجے کے قریب شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے چار افراد ایک چنگچی رکشہ میں درابن چونگی سے ڈیرہ شہر آ رہے تھے کہ شہر قریب زکوڑی قبرستان کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں چاروں افراد موقع ہی پر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور ہلاک ہونے والوں میں شامل نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس موقع پر چند پولیس اہلکار دربن روڈ پر ناکے کے لیے ڈیوٹی پوائنٹ پر جا رہے تھے کہ ان موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی لیکن موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس واقع کے بعد مقامی بازار غیر اعلانیہ طور پربند ہوگیا اور اکثر لوگ گھروں میں محصور ہوگئے اور مشن ہسپتال کے سامنے لوگ کی ایک بڑی جمع ہوگئی اور لاشیں تاحال ہسپتال میں پڑی ہیں۔ ڈیرہ شہر میں ایک بار پھر ایف سی اور پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈیرہ شہر اور ڈیرہ سرکلر روڈ پر گشت شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس شہر میں داخل ہونے والے راستوں میں جگہ جگہ ناکے بنا رہے ہیں۔ یاد رہے ڈیرہ اسماعیل خان سنی شیعہ فسادت کے لحاظ سے انتہائی حساس ہے۔گزشتہ ایک مہینے میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والوں پر یہ پانچواں حملہ ہے۔ اس سے پہلے تین واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے اور دِن تک ڈیرہ شہر مکمل طور پر بند رہا اور گزشتہ سال اپریل میں سنی شیعہ فسادت کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں ایک مہینے تک کرفیو لگایا تھا۔ | اسی بارے میں ڈیرہ آئی خان میں خود کش حملہ29 January, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ15 February, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ تناؤ10 March, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ 11 May, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان: دو چینی اغوا09 October, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||