کوہاٹ دھماکہ ایک ہلاک 13 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر کوہاٹ میں حکام کے مطابق پولیس وین پر ہونے والے ایک بم حملے میں ایک راہگیر ہلاک جبکہ گیارہ پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں دو پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ کوہاٹ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب پولیس لائنز کی ایک وین قیدیوں کو لینے سنٹرل جیل کوہاٹ جارہی تھی کہ یونیورسٹی روڈ پر جرمہ کے علاقے میں ایک بم دھماکے کا نشانہ بنی۔ دھماکے میں ایک راہ گیر ہلاک جبکہ گیارہ پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں دو راہ گیر بھی شامل ہیں۔ ایک پولیس اہلکارنے بتایا کہ زخمیوں میں دو پولیس اہلکاروں کو علاج کےلیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے ایک سائیکل پر رکھے گئے گھی کے ڈبے میں نصب کیا گیا تھا۔ تاہم سرکاری ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہےکہ کوہاٹ میں اس سے قبل بھی فوج اور پولیس اہلکاروں پر کئی بار بم اور خودکش حملے کیے جا چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے کوہاٹ میں دو ہفتوں سے سرچ اپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں کئی جرائم پیشہ اور دیگر افراد کوگرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ | اسی بارے میں سوات: ایک ہلاک دو زخمی25 June, 2008 | پاکستان سوات تشدد: ہوٹل، سکول نذر آتش26 June, 2008 | پاکستان سوات: کشیدگی اور ہلاکتیں29 June, 2008 | پاکستان سوات میں تشدد کا سلسلہ جاری03 July, 2008 | پاکستان سوات: حکومت و طالبان مذاکرات07 July, 2008 | پاکستان سوات میں فائرنگ، مہتمم ہلاک08 July, 2008 | پاکستان فاٹا، سرحد: دو سر بریدہ لاشیں برآمد 09 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||