کے ای ایم سی: کالج سے یونیورسٹی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آج وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دینے اور عارضی ڈاکٹر ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلی نے کالج کی طالبات کے لیے نئے ہوسٹل اور بچوں کی آنکھوں کے علاج کے لیے خصوصی وارڈ کا اففتاح کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج ہندوستان اور پاکستان کا تاریخی ہسپتال ہے اور یہا سےباہر جانے والے ڈاکٹروں نے پاکستان کا وقار بلند کیا اس کو یونیورسٹی بنایا جانا ضروری تھا۔ وزیراعلی کے اس اعلان کا ڈاکٹروں اور طلبا نے گرمجوش تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا۔ انھوں نے کہا کہ کالج سے وابستہ میو ہسپتال کی گنجائش بڑھانے کےلیے چھ منزلہ ٹاور بنایا جائے گا جس میں مریضوں کے لیے مزید دو سو پچاس بستروں کی جگہ ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے پیشہ ورانہ تعلیم کے اداروں میں طلبا کے وظائف کے لیے پچاس کروڑ روپے سے انڈاؤمنٹ فنڈز قائم کیا ہے اور اب کوئی طالب علم غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس فنڈ سے ایک ہزار طلبا کو آٹھ کروڑ روپے دیے جاچکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||