BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 October, 2003, 14:28 GMT 18:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فائرنگ: قائد اعظم یونیورسٹی بند
قائد اعظم یونیورسٹی
عام طور پر قائد اعظم یونیورسٹی کا شمار ملک کے پرامن تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے

گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔

طلباء کے دوگروہوں کے مابین ہونے والی فائرنگ میں ایک طالبعلم ہلاک جبکہ کم از کم پانچ زخمی ہو گئے تھے۔

اس سلسلے میں قائد اعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے منگل کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار کے دستخطوں سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں تاحکم ثانی کلاسیں معطل رہیں گی۔

تاہم یونیورسٹی کے دفاتر کھلے رہیں گے اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ انتظامی عملے اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا۔

یاد رہے کہ سوموار کے روز فائرنگ دو لسانی گروہوں کے مابین ہوئی جس میں، اخباری اطلاعات کے مطابق خودکار اور نیم خودکار اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔

اسلام آباد سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ ’ڈان‘ نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پختون کونسل اور پنجاب کونسل کے ناموں والے لسانی گروہوں کے درمیان گزشتہ کئی روز سے کشیدگی پائی جاتی تھی۔

اخبار کے مطابق تین روز بیشتر حالات اتنے بگڑ گئے تھے کہ سیکرٹیریٹ پولیس کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔ لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی حدود میں پولیس تعینات کرنے کی اجازت دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ یہ یونیورسٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور اسے اندرونی طور پر ہی حل کیا جائے گا۔

لیکن سوموار کے روز اس وقت حالات یونیورسٹی انتظامیہ کے قابو سے باہر ہوگئے جب دونوں گروہوں کے مابین فائرنگ شروع ہو گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شعبہ تاریخ سے تعلق رکھنے والا ایک طالبعلم نصیرالدین ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے واقعہ کے فوری بعد انتظامیہ نے یونیورسٹی کو دس روز کے لئے بند کر دیا تھا اور طلباء کو حکم دیا تھا کہ وہ ہوسٹل خالی کردیں۔ لیکن منگل کو جاری والے ایک اور حکم نامے میں یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد