BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 August, 2008, 10:38 GMT 15:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جشنِ آزادی کی تقریبات پر تنازعہ

جشن آزادی
سات برس میں پہلی بار ایوان صدر کی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان ہوا ہے
ایوان صدر میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مجوزہ تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے اور حکومت کا کہنا ہے کہ ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تقریبات شیڈول کے مطابق ہوں گی۔

پاکستانی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے منگل کو میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کی شب ایوان صدر میں یوم آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے اور یہ تقریب جمعرات کو شاہراہ دستور پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تیرہ اگست کی شب جو میوزیکل شو ایوان صدر میں ہوتا تھا اس کا اہتمام وزارت اطلاعات اور پاکستان ٹیلی وژن کی انتظامیہ کرتی تھی اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چودہ اگست کو یوم آزادی کی تقریبات اسلام آباد میں کنونشن سینٹر اور شاہراہ دستور پر ہوں گی اور ان دونوں میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی ہوں گے۔

اس کے علاوہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بھی سٹیج بنائے گئے ہیں جہاں پر تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

اُدھر صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے ترجمان میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی نے تیرہ اگست کی شب ایوان صدر میں ہونے والی تقریبات شیڈول کے مطابق ہوں گی۔

ان تقریبات میں پاکستان بھر سے فنکار حصہ لیتے ہیں

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب کے دعوت نامے بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں اس لیے یہ تقریب کسی طور پر بھی منسوخ نہیں کی جائے گی۔

صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف موجودہ حکمراں اتحاد کی طرف سے مواخذے کی تحریک پیش کرنے کے بعد ایوان صدر اور حکومت کے درمیان ایک تناؤ کی سی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف الزام ترشیاں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سات سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت نے ایوان صدر میں یوم آزادی کی تقریبات منسوخ کی ہیں۔ اس سے پہلے ایوان صدر میں تیرہ اگست کی شب کو جو تقریبات ہوتی تھیں اُس میں وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان کے علاوہ فوجی اور سویلین افسران بھی شرکت کرتے تھے۔

پرویز مشرف(فائل فوٹو)برخاستگی کی تاریخ
جناح کے علاوہ سب غیر معمولی حالات میں گئے
 قومی اسمبلیدو تہائی اکثریت
مواخذہ: ایوان میں کس کے پاس کتنی سیٹیں
زرداری کا انٹرویو
زرداری ایوان صدر سے تصادم کے راستے پر؟
افواہیں غلط: مشرف
امریکہ یا ترکی نہیں جا رہا ہوں: صدر مشرف
مشرف کا مستقبل
’حکمران اتحاد ٹوٹا تو صدر کی نوکری پکی‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد