BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 August, 2008, 06:21 GMT 11:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف، چارج شیٹ کی تیاریاں

صوبائی اسمبلیوں میں بھی صدر سے اعتماد کا ووٹ لینے کی قراردادیں پیش کی جا رہی ہیں
پاکستان کی پارلیمان کے ایوان ِ زیریں، قومی اسمبلی کا ایک اہم اجلاس سوموار کی شام منعقد ہو رہا ہے جس میں صدر پرویز مشرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کرنے کی قرارداد پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

دوسری جانب صدر کے مواخذے کے لیے ان کے خلاف فرد جرم کی تیاری کے سلسلے میں حکمران اتحاد کے راہنماؤں کا اجلاس بھی پیر کو ہی ہو رہا ہے۔

صدر پرویز مشرف کے خلاف سیاسی دباؤ بڑھانے کی غرض سے قومی اسمبلی کے شام پانچ بجے شروع ہونے والے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں اور اگر صدر ایسا کرنے میں ناکام رہے تو اس اقدام کو بھی اس چارج شیٹ کا حصہ بنایا جائے گا جس کی تیاری کے لیے حکمران اتحاد کے راہنماؤں پر مشتمل خصوصی کمیٹی کا دوسرا اجلاس سینیٹ میں قائد ایوان رضا ربانی کے چیمبر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ یہ چارج شیٹ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل حکمران اتحاد کی پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں بحث کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس شام تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی جبکہ میاں نواز شریف مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹیز کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے جس میں سینیٹ کے ارکان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراطلاعات شیری رحمٰن کی صدارت میں بننے والی چارج شیٹ کمیٹی اگر آج اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو صدر کے مواخذے کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید اہم فیصلوں کی بھی توقع ہے جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ کا تعین بھی شامل ہے۔

میاں نواز شریف اپنی پارلیمانی پارٹی سے صدر پرویز مشرف کو محفوظ راستہ فراہم کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں بھی مشاورت کریں گے۔

اسی بارے میں
اسمبلی اجلاس گیارہ اگست کو
09 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد