BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 August, 2008, 08:31 GMT 13:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشرف، الزامات کی فہرست طویل‘

شیری رحمان چارج شیٹ کمیٹی کی سربراہ ہیں
صدر کے موخذاے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہ اور وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کے لیے ’ہوم ورک‘ سن دوہزار دو سے شروع کردیا گیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمراں اتحاد کے پاس اتنے شواہد اکھٹے ہوچکے ہیں کہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ کونسے شواہد صدر کے خلاف چارج شیٹ میں رکھیں اور کونسے شواہد کو چھوڑ دیا جائے۔

پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں صدر کے خلاف اتحادی جماعتوں کی طرف سے چارج شیٹ تیار کرنے کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک آئینی اور عوامی ہے اور یہ تحریک ہر حال میں کامیاب ہوگی۔

مواخذے کے لیے چارج شیٹ
 صدر کے خلاف چارج شیٹ تیار کرنے کے حوالے سے بہت پیش رفت ہوئی ہے اور اسے دو تین روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔
چودھری احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ حکمراں اتحاد کے پاس صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کے لیے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد پوری ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ قاف جسے کنگز پارٹی بھی کہا جاتا ہے کے متعدد ارکانِ پارلیمنٹ حکومت سے رابطےکر رہے ہیں اور انہوں نے حکومت کو اس تحریک میں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ صدر کے خلاف جو چارج شیٹ تیار کی جارہی ہے اُس میں کون کون سے نکات اُٹھائے جا رہے ہیں تو انہوں نے اس کی تفصیل بتانے سے انکار کیا اور کہا کہ حکمراں اتحاد کوئی کچا کام نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ قاف کے ارکان نے فاروڈ بلاک بنا لیا ہے اور وہ جمہوری روایات کے حق میں وہ ووٹ دیں گے ۔شیری رحمان نے کہا کہ آج صدر کے خلاف پہلی قراردار پنجاب اسمبلی میں پیش ہو رہی ہے جبکہ ملک کی باقی تین صوبائی اسمبلیوں میں بھی صدر کے خلاف قرادادیں اسی ہفتے میں منظور کر لی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کسی ایک پارٹی کی تحریک نہیں ہے یہ ملک میں تاریخی تحریک ہے جس میں لوگ اپنا جمہوری حق استعمال کریں گے۔

وزیر اطلاعت نے کہا کہ سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ کے ارکان کو بھی اس تحریک میں جمہوری قوتوں کا ساتھ دیں۔

ایک سوال پر کہ کیا حکمراں اتحاد صدر کے خلاف چارج شیٹ تیار کرنے کے حوالے سے سابق حکمراں جماعت کے اُن ارکان سے رابطے کر رہی ہے جو صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے ساتھ تھے تو شیریں رحمان نے کہا کہ حکومت ان افراد کے ساتھ رابطہ نہیں رکھے ہوئے تاہم اگر وہ اس حوالے سے حکومت کو مدد کرنا چاہتے ہیں تو اُن کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں اتحاد کے پاس صدر کے مواخذے کے لیے تعداد پوری ہے اور حکومت ہارس ریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

مخدوم امین فہیم کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ ایک جمہوری شخص ہیں اور وہ ایک ڈکٹیٹر کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔

اُدھر صدر کے مواخذے کے سلسلے میں تیار کی جانے والی چارج شیٹ کے حوالے سے حکمراں اتحاد کی ڈرافٹ کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

اس کمیٹی میں شامل پاکستان مسلم لیگ نون کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے بی بی سی کو بتایا کہ صدر کے خلاف چارج شیٹ تیار کرنے کے حوالے سے بہت پیش رفت ہوئی ہے اور اسے دو تین روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی عوام کی طرف سے ’ای میل‘ اور ایس ایم ایس آ رہی ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا مواخذہ ہونا چاہیے اور صدر سے اُن تمام اقدامات کا حساب لیا جانا چاہیے جن سے ملک کے عدم استحکام کا شکار ہوا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد