BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 August, 2008, 09:32 GMT 14:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشرف کا ساتھ دینا غلطی تھی‘

پنجاب اسمبلی ایک قرارداد کے ذریعے صدر سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کرے گی
پنجاب میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ قاف کے دو درجن سے زائد اراکین صوبائی اسمبلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی میں صدر پرویز مشرف کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ قاف کے رہنما عطاء محمد مانیکا نے کہا کہ ماضی میں صدر مشرف کا ساتھ دینا ان کی اور ان کے ساتھیوں کی غلطی تھی جس پر وہ قوم سے معذرت خواہ ہیں۔

پریس کانفرنس کے موقع پر اپوزیشن کے دو درجن سے زائد اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔

اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں مسلم لیگ قاف کے ان اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا جو پارٹی پالیسی سے اختلاف رکھتے ہیں اور میڈیا میں انہیں مسلم لیگ قاف کا ’فارورڈ بلاک‘ کہا جاتا ہے۔

مسلم لیگ قاف کے اراکین نے کہا کہ صدر مشرف کے خلاف جو بھی قرارداد پیش کی جائے گی اس میں وہ حکمران اتحاد کا ساتھ دیں گے۔

مسلم لیگ قاف نے صدر مشرف کے خلاف پیش کی جانے والی قراردادوں کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی پالیسی کے منحرف عطاء محمد مانیکا نے کہا کہ وہ قیادت کی پالیسیوں سے اختلاف ضرور کر رہے ہیں لیکن انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کے آٹھ برس کےدور نے ملک کو تباہی کے کنارے لاکھڑا کیا ہے اور آج ملک میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انہی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی اپنے موقف سے پارٹی قیادت کو آگاہ کرتے رہے ہیں اور پارٹی موقف سے اختلاف نااہلی کے ریفرنس کی بنیاد نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پہلے روز جو موقف دیا وہ اس پر ڈٹے رہے ہیں اس لیے اب وہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی شہباز شریف کا بھرپور ساتھ دیں گے اور صدر مشرف کے خلاف پیش ہونے والی قرارداد کی حمایت کریں گے۔

مسلم لیگ قاف کے باغی اراکین کا اجلاس ایک ایسے موقع پر ہوا جب عین اسی وقت ایوانِ وزیراعلی میں حکمران جماعت کی پارٹیوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس ہورہا تھا۔

مسلم لیگ قاف کی پارٹی پالیسی سے اختلاف کرنے والے ان اراکین نے اپنے اجلاس کے بعد حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کی۔

حکمران اتحاد نے اپنے اجلاس پنجاب اسمبلی میں صدر مشرف کےخلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے کو حتمی شکل دی اور اراکین کو بتایا گیا کہ اس دوران انہوں نے کیا کردار ادا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں صدر مشرف کے خلاف ایک قرارداد پیش کی جارہی ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام صوبائی اسمبلیوں سے اعتماد کا ووٹ لیں یا مستعفی ہوجائیں۔

اسی بارے میں
مشرف، چارج شیٹ کی تیاریاں
11 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد