BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومت کے سو دن: کچھ وعدے وفا

یوسف رضا گیلانی
بہت سارے اعلانات ایسے بھی ہیں جن پر تاحال عمل نہیں ہوسکا
موجودہ حکومت کے ایک سو دنوں کی ترجیحات کے بارے میں اگر جائزہ لیا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم کے اعلانات میں سے کچھ پر تو عمل ہوا ہے لیکن بہت سارے ایسے بھی ہیں جن پر تاحال عمل نہیں ہوسکا اور اس دوران مہنگائی بڑھ گئی اور غریبوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

جن اعلانات پر عمل ہوگیا

پیمرا قوانین کے خاتمے کا بل قومی اسمبلی میں پیش ہوا، بینظیر بھٹو کے قتل کی جانچ اقوام متحدہ سے کرانے کے لیے درخواست بھیج دی گئی، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کمی، سویلین عہدوں سے بیشتر فوجی افسران کی واپسی، بلوچستان میں فوجی آپریشن میں نرمی، سردار اختر مینگل، ڈاکٹر صفدر سرکی سمیت بعض سیاسی قیدیوں کی رہائی ہوئی (لیکن اب بھی متعدد سیاسی قیدی جیل میں ہیں)، کمپیوٹرائیزڈ شناختی کارڈ کی فیس غریبوں کے لیے ختم کرنا شامل ہے۔

جن اعلانات پر عمل نہیں ہوا

ججوں کی بحالی، عام ورکر کی تنخواہ کم از کم چھ ہزار کرنا، لاپتہ افراد کی بازیابی، ایمپلائمینٹ سکیم کا اجراء ( اس سکیم کے تحت ملک بھر کے پچاس فیصد غریب خاندانوں میں فی خاندان ایک ملازمت فراہم کرنا) ، کھانے پینے کی اشیاء، سستے نرخوں پر دینے کے لیے بینظیر کارڈ کا اجراء، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی، کسانوں کو سستے بیج اور کھاد کی فراہمی، وزیرستان میں فوجی کارروائی کے بجائے بات چیت سے معاملات طے کرنا۔

بلا شبہ خود کش حملوں اور پر تشدد کارروائیوں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے لیکن قبائلی علاقوں کے بارے میں حکومت کی پالیسی بظاہر مبہم لگتی ہے کیونکہ ایک طرف سکیورٹی فورسز شدت پسندوں کو پکڑتی ہیں اور کچھ روز میں بات چیت کے بعد انہیں رہا کردیا جاتا ہے۔

بجلی
بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں ہو سکی

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وی آئی پی کلچر ختم کریں گے، کوئی وزیر اکانومی پلس کے علاوہ سفر نہیں کرے گا اور سولہ سو سی سی سے بڑی گاڑی استمال نہیں کرے گا۔ لیکن عملی طور پر دیکھا جائے تو یہ اعلانات محض ڈھکوسلہ ہیں کیونکہ سکیورٹی کے نام پر متعدد وزراء بڑی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں اور سفر بھی فرسٹ یا بزنس کلاس میں ہی کرتے ہیں۔( ہوسکتا ہے کہ بعض وزیر اپنے جیب سے اکانومی پلس سے اوپری کلاس میں سفر اپنے خرچ پر بھی کرتے ہوں لیکن اکثر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹکٹ اپ گریڈ کرانے کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہیں)۔

وزیراعظم نے پہلے اعلان کیا کہ فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن یعنی ایف سی آر ختم کیا جائےگا لیکن بعد میں کہا کہ اس میں وسیع پیمانے پر ترامیم کی جائیں گی لیکن تا حال کسی کو کچھ نہیں معلوم کہ اس بارے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ وہ ہی حال صوبوں کو خود مختاری دینے اور کنکرنٹ لسٹ کے خاتمے اور آئینی اصلاحات کے پیکیج کا بھی ہے۔

مہنگائی میں اضافہ

حکومت نے دعویٰ تو مہنگائی کم کرنے اور عوام کو رعایات دینے کا کیا لیکن اس کا اثر الٹا نظر آتا ہے۔ پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی کی ماں کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فضائی کمپنیوں، ریلوے اور ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیے ہیں، سبزی، پھلوں نیز ہر ضروریات زندگی کی چیز مہنگی ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم
پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی کی ماں کہا جاتا ہے

موجودہ حکومت کے ایک سو روز میں پیٹرول اٹھارہ روپے فی لٹر مہنگا ہوا ہے۔ اس کے لیے حکومت کا یہ جواز اگر مان بھی لیا جائے کہ اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اضافہ ہے تو پھر گیس کی قیمتوں میں ایک دم تیس فیصد اضافے اور بجلی پر پندرہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

جب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہوں تو ایسے میں بجلی اور یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی ختم کرنے کا جواز نہیں بنتا۔ اوپر سے وزیرِ آبپاشی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجلی اور مہنگی ہوگی اور قوم کو ایک اور کڑوی گولی نگلنی ہے۔ بجلی کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے ’نیپرا‘ میں بجلی کی قیمت بارہ سے بیس فیصد بڑھانے کی ایک پٹیشن زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ سید یوسف رضا گیلانی نے چھبیس مارچ کو بطور وزیراعظم حلف اٹھایا تھا اور انتیس مارچ کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنی حکومت کی متعدد ترجیحات کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ ان پر ایک سو دن میں عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پارٹی میں اختلافات
’مخدوم ابھی نہیں اور کبھی نہیں کی پالیسی پر‘
اسی بارے میں
لندن میں مذاکرات ناکام
09 May, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد