BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 June, 2008, 08:05 GMT 13:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راولپنڈی: ’بم حملے کا منصوبہ ناکام‘

اسلام آباد دھماکہ (فائل فوٹو)
چند روز پہلے ہی اسلام آباد میں واقع ڈنمارک کے سفارتخانے کے باہر کار بم دھماکہ ہوا تھا
پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران چھ دہشت گرفتار کر لیے ہیں جن میں تین خودکُش حملہ آور بھی شامل ہیں۔

داخلہ امور کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر رحمان ملک نے سینیٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان مشتبہ افراد کی گرفتاری راولپنڈی اور اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ریڈ الرٹ کرنے کے بعد عمل میں آئی۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈھوک کالا خان کے قریب بارود سے بھری ہوئی تین گاڑیاں برآمد کر کے اس میں ملوث چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق گاڑیوں میں ایک ہزار کلو گرام کے قریب دھماکہ خیز مواد بھرا ہوا تھا۔

سٹی پولیس افسر راولپنڈی راؤ اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ شدت پسندوں نے راولپنڈی اسلام آباد میں خود کش حملوں اور دہشت گردی کی وارداتوں کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے بعد جڑواں شہروں کی پولیس اور دوسرے اداروں نے سرچ آپریشن شروع کیا اور اس دوران پولیس نے بارود سے بھری ہوئی تین گاڑیاں قبضے میں لینے کے بعد چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد جڑواں شہروں میں واقع حساس مقامات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد اور بارود سے بھرے ہوئے پکڑے جانے والے والے مبینہ ٹرک پاکستانی فوج کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں اور پولیس کا کوئی بھی افسر اس تفتیش میں شامل نہیں ہے۔

راولپنڈی کے تھانےصادق آباد پولیس نے ابھی تک اس واقعہ کی رپورٹ درج نہیں کی اوراس تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے متعلقہ حکام سے کوئی تحریر موصول نہیں ہوئی۔ انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ذرائع نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ مذکورہ مشتبہ افراد ان اداروں کی تحویل میں ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ڈنمارک سفارتخانے کے باہر ہونے والے خودکُش حملے کے بعداسلام آباد اور راولپنڈی میں حفاظتی اقدامات سخت کر دئیے گئے تھے۔

اسلام آباد کے اطالوی ریستوران میں بم دھماکہغیر ملکیوں پر حملہ
کیا شدت پسند لائحہ عمل تبدیل کر رہے ہیں؟
دھماکہدھواں اور چیخیں
’دھماکے سے شیشے ٹوٹ کر ہمارے اوپر آ گرے‘
عامر لوٹے گا نہیں
عامر ڈنمارک ایمبیسی کے دھماکے میں ہلاک ہوا
دھماکہسیکٹروں سے انکلیو
سفارتخانوں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی
سٹِنگر میزائلاوجھڑی دھماکہ
بیس سال قبل راولپنڈی کی وہ صبح
’جان محفوظ نہیں‘
شہر میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد