دھویں، چیخوں کے سوا کچھ نہیں تھا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارتخانے کے باہر کار بم دھماکے کے ایک عینی شاہد راحیل نے بی بی سی کو بتایا کہ بم ایک گاڑی میں نصب تھا اور اس کے پھٹنے سے ایک ساڑھے تین فٹ گہرا گڑھا بن گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈینش ایمبیسی کے سامنے ایک نجی کمپنی کا سکیورٹی اہلکار کھڑا تھا جس کا نام خدا بخش تھا اور وہ جگہ پر ہی ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندر کچھ زخمی تھے جنہیں انہوں نے ایمبولینس میں ڈالا اور ہسپتال روانہ کر دیا۔ ’کُل چار لاشیں ہمیں ملی تھیں جو سب پاکستانی تھے۔‘
راحیل کے مطابق زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں میں کوئی بھی غیر ملکی شامل نہیں تھا۔ ڈنمارک کے سفارتخانے کے ساتھ واقع غیر ملکی این جی او ڈی ٹی سی کے گارڈ محمد اسلم نے بتایا ’میں اندر آفس میں کام کر رہا تھا ایک زور دار دھماکہ ہوا اور چھت اور شیشے ٹوٹ کر ہم پر گر گئے۔ زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر سکیورٹی اہلکار تھے۔ پانچ چھ زخمی تو میں نے خود اُٹھائے۔ تین چار ہمارے آفس کے تھے۔اب مجھے معلوم نہیں کہ کون کون تھے ۔جب میں آیا تو ہر چیز بکھری پڑی تھی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ مین گیٹ سے راستہ نہیں تھا اور میں پیچھے کے راستے سے باہر آیا۔ اور باہر آتے ہی انہوں نے زخمیوں کو سنبھالنا شروع کر دیا۔ ایک گارڈ گیٹ پر زخمی پڑا تھا جسے ہسپتال بھیج دیا اور اپنے آفس کے زخمی تھے انھیں باہر نکالا‘۔ امدادی کارکن عصمت اللہ نے بتایا ’جی آٹھ لاشیں تو ہم منتقل کر چکے ہیں۔ ہمارے سٹاف کے مطابق ایک غیر ملکی اور باقی سات پاکستانی ہیں اور زخمیوں کی تعداد ابھی معلوم نہیں۔ زیادہ تر کو پولی کلینک اور پیمز میں منتقل کیا گیا ہے۔‘ ایمبیسی کے قریب عمارت میں ملازم نعمان ملک نے بتایا کہ ایک زور دار دھماکہ ہوا اور سب کچھ لرز اٹھا۔ ’ہم نے جب باہر دیکھا تو ہر طرف دھواں تھا اور پارکنگ میں کھڑی تمام گاڑیاں تباہ ہو چکی تھیں۔ ہر طرف سے چیخوں کی آوازیں آ رہیں تھیں اور لوگ ادھر اُدھر بھاگ رہے تھے۔ میں نے ایسا نظارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘ انہوں نے کہا ’ہم وہاں سے جلدی سے نکلے۔ تمام عمارت خالی کروا لی گئی تھی۔ ہر طرف فون بج رہے تھے۔ مجھے میرے بھائی نے وہاں سے لیا اور اب میں گھر خیریت سے پہنچ گیا ہوں۔‘ |
اسی بارے میں سفارتخانوں کی منتقلی کی ہدایت 02 June, 2008 | پاکستان محتاط رہیں، غیر ملکیوں کو ہدایت17 March, 2008 | پاکستان اسلام آباد دھماکہ، سینکڑوں گرفتار16 March, 2008 | پاکستان اسلام آباد دھماکہ: تُرک خاتون ہلاک15 March, 2008 | پاکستان سفارتکار کی ہلاکت’اتفاقیہ حادثہ‘ 29 January, 2008 | پاکستان پاکستان: خودکش حملوں کی تاریخ09 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||