BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 March, 2008, 16:13 GMT 21:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلام آباد دھماکہ: تُرک خاتون ہلاک

 اسلام آباد
دھماکے کا نشانہ بننے والا ریستوراں اطالوی ریستوراں لوناکیپریز جہاں پر زیادہ تر غیر ملکی آتے تھے
اسلام آباد کے علاقے سپر مارکیٹ کے قریب سنیچر کی شب ایک غیرملکی ریستوراں میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور کم از کم پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والی خاتون ترک تھیں اور اس کا نام باسکر ہے اور ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ امریکی سفارتخانے میں نرس تھیں تاہم کچھ ذرائع کہتے ہیں کہ وہ امدادی کارکن تھیں۔ سرکاری طور پر اس دھماکے میں گیارہ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ان میں پانچ امریکی ایک برطانوی سفارتکار، ایک کینڈین ، ایک جاپانی اور تین پاکستانی شامل ہیں۔ امریکی، برطانوی اور جاپان کے سفارتکار بھی ہسپتال پہنچ گئے۔


ایک عینی شاہد زاہد جنجوعہ کے مطابق ایف سکس مرکز کے سامنے ایک اطالوی ریستوراں لوناکیپریز جہاں پر زیادہ تر غیر ملکی آتے ہیں، لوگ کھانا کھانے میں مصروف تھے کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے وہاں پر موجود افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے وقت ہوٹل کے باہر امریکی سفارتخانے کی گاڑیاں موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ریستوراں سے نکالا جا رہا تھا تو امریکی شہری انہیں یہ کہہ رہے تھے کہ انہیں ہسپتال کی بجائے امریکی سفارتخانے لے جایا جائے۔

واضح رہے کہ سنہ دو ہزار دو کے بعد یہ دوسرا حملہ ہے جس میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سنہ دو ہزار دو میں ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک چرچ پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں دو امریکی سفارتکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ریتوراں کا وہ حصہ جہاں دھماکے کے وقت لوگ کھانا کھا رہے تھے

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے پہلی مرتبہ اسلام آباد میں کسی ریستوراں کو نشانہ بنایا ہے۔

کچھ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آتش گیر مادہ ریسٹورینٹ کے احاطے میں ہی نصب کیا گیا تھا جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ریستوراں سے ملحقہ گلی سے آتش گیر مادہ ریسٹورینٹ کے اندر پھینکا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے قائمقام آئی جی شاہد ندیم بلوچ کے مطابق ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دھماکہ کس نوعیت کا ہے۔

سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور وہاں پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس دھماکے میں خودکش حلمے کے پہلو کو مسترد کردیا اور کہا کہ پولیس دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے اس ریستوراں کو بند کردیا اور جائے وقوعہ سے دھماکے میں استعمال ہونے والے بارود کے نمونے اکھٹے کرکے ایف آئی اے لیبارٹری میں بھجوا دیے۔

پولیس اہلکاروں نے اس ریستوراں میں کام کرنے والے افراد کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔ پولیس اہلکار ان افراد کے بیانات بھی قلمبند کر رہے ہیں جو اس دھماکے میں زخمی تو ہوئے ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دھماکے کی بعد ریستوراں کا بیرونی منظر

واضح رہے کہ جمعہ کو وزارت داخلہ میں ایک اہم اجلاس ہوا تھا جس میں سترہ مارچ کو قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔

سنیچر کی شب جس جگہ یہ دھماکہ ہوا ہے۔ اس علاقے میں غیرملکیوں اور سفارتکاروں کا آنا جانا رہتا ہے لیکن وہاں پر پولیس کی صرف ایک گاڑی موجود ہوتی ہے۔

ہسپتال کے ذرائع نے دیگر زخمیوں میں ایک جاپانی، ایک کینڈین نیشنل اور دو پاکستانی بتائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں پاکستانیوں اور دو غیر ملکیوں کی حالت نازک ہے۔ زخمی پاکستانیوں کے نام مسعود اور لیاقت بتائے جاتے ہیں۔

درہ آدم خیل دھماکہعینی شاہد نے دیکھا
’ لڑکا آیا اور پھر کچھ ہی لمحوں کے بعد دھماکہ‘
پشاور دھماکہپشاور دھماکہ
امام بارہ گاہ میں مبینہ خود کش حملہ، تصاویر
پشاور دھماکہپشاور بم دھماکہ
کار بم دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں
ٹریفک پولیس نشانہ
گوجرانوالہ میں بم دھماکہ، پانچ زخمی
حملہ اور دھماکہ
حب میں دھماکہ، ہنگو میں خودکش حملہ
سیدگئی میں دھماکہدھماکہ یامیزائل حملہ
سیدگئی میں دھماکہ: تصاویر میں
بم دھماکے کی متاثرہ خاتونپشاور بم دھماکہ
بم دھماکے میں کم سے کم سات لوگ ہلاک ہوئے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد