محتاط رہیں، غیر ملکیوں کو ہدایت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی اور امریکی حکومتوں نے اسلام آباد کے ایک ریستوراں میں بم حملے کے بعد پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کی طرف سے اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد ایک بیان میں پاکستان میں مقیم تمام برطانوی شہریوں کو پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود خطرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں امریکی اور غیر ملکی شہریوں اور تنصیبات کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ بیان میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسی قسم کی ہدایات امریکی حکام نے بھی پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو دی ہیں۔ ادھر، اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانہ نے سنیچر کی رات دہشت گردی کے حملے میں ترکی سے تعلق رکھنے والی خاتون شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ خاتون سفارتخانے کی اہلکار نہیں تھی۔ اتوار کو ترک سفارتخانے سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں ترکی کی پچاس سالہ خاتون مسز ساسیدی ایندرکائن بسکایا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ یہ خاتون ترکی کی ایک این جی او ’سپورٹ ٹو لائف‘ کیلیے کام کر رہی تھیں۔ یہ این جی او اکتوبر 2005ء میں ہونے والے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی منصوبوں کے حوالے سے جرمنی کے ایک امدادی ادارے کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھیں۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ خاتون مارچ 2007ءسے پاکستان میں مقیم تھیں اور سفارتخانے کی اہلکار نہیں تھیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ کا بیان بعد میں مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں اسلام آباد: گرجا پر گرنیڈ حملہ26.03.2002 | صفحۂ اول سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو ہلاک27 December, 2007 | پاکستان اسلام آباد دھماکہ: ایک اور ہلاک28 July, 2007 | پاکستان اسلام آباد دھماکہ: ایک اور ہلاک27 July, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||